صوبہ سندھ پاکستان کی 70 فیصد گیس پیدا کرتا ہے پھر بھی سندھ کو گیس سے محرورم رکھا جا رہا ہے، وزیراعلیٰ سندھ

آئین کے آٹیکل 158 کے تحت گیس پر پہلا حق سندھ کے عوام کا ہے لیکن ہمارے حق کو نظر انداز کیاجارہا ہے اور نہ صرف گھریلو صارفین کو گیس سے محروم کیا گیا

جمعرات 13 دسمبر 2018 23:11

صوبہ سندھ پاکستان کی 70 فیصد گیس پیدا کرتا ہے پھر بھی سندھ کو گیس سے محرورم رکھا جا رہا ہے، وزیراعلیٰ سندھ
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2018ء) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ صوبہ سندھ پاکستان کی 70 فیصد گیس پیدا کرتا ہے پھر بھی سندھ کو گیس سے محرورم رکھا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

آئین کے آٹیکل 158 کے تحت گیس پر پہلا حق سندھ کے عوام کا ہے لیکن ہمارے حق کو نظر انداز کیاجارہا ہے اور نہ صرف گھریلو صارفین کو گیس سے محروم کیا گیا ہے بلکہ صنعتوں، پاور پروجیکٹس، سی این جی اسٹیشن کو بھی گیس فراہم نہیں کی جارہی ہے۔

وزیر اعلی سندھ نے کہا کہ پورے صوبے میں گیس کی بندش سے بہت بڑا بحران پیدا ہو گیا ہے اور گھریلو صارفین پریشان ہیں جبکہ صنعت کا پہیہ جام ہے۔ گیس کی عدم فراہمی سے بجلی کی پیداوار بھی متاثر ہو رہی ہے۔وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے وفاق سے فوری طور پر سندھ کو گیس کی بحالی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ گیس بحران کا مقصدسندھ کے عوام کی روزی روٹی چھیننے کے مترادف ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں