وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ سے ڈاکٹر نینسی اسچر اور بلال حمید کی ملاقات

جمعرات 13 دسمبر 2018 23:54

وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ سے ڈاکٹر نینسی اسچر اور بلال حمید کی ملاقات
کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2018ء) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ سے ڈاکٹر نینسی اسچر، ایم ڈی (ایم پی ایچ) ڈاکٹر نورہ ٹرالٹ اور یونیورسٹی آف کیلیفورنیا، سان فرانسیسکو کے ایم ڈی بلال حمید نے جمعرات کو وزیراعلی ہائوس میں ملاقات کی۔ جمعرات کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں ڈاکٹر نینسی اسچر نے سندھ حکومت کے ساتھ لیور ٹرانسپلانٹ کے شعبے میں کام کرنے میں دلچسپی ظاہر کی۔

ملاقات میں سیکریٹری صحت ڈاکٹر عثمان چاچڑ، وزیراعلی سندھ کے پرنسپل سیکریٹری ساجد جمال ابڑو، ایڈیشنل سیکریٹری فیاض جتوئی بھی موجود تھے۔ گردے کی بیماری کے حوالے سے آگاہی، اس کی تشخیص کے طریقہ کار اور مزید سہولیات پیدا کرنا اور خاص نوعیت کے کیسز میں ٹرانسپلانٹیشن جیسے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

وزیراعلی سندھ نے کہا کہ سندھ حکومت نے ہیپاٹائیٹس پروگرام شروع کیا ہے، اس پروگرام پر سالانہ دو بلین روپے خرچ کئے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صوبہ سندھ میں ہیپاٹائیٹس پروگرام کے ذریعے مریضوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات کے ساتھ ساتھ ادویات بھی فراہم کی جا رہی ہیں اور ہیپاٹائیٹس پروگرام کے حوصلہ افزا اور مثبت نتائج سامنے آئے ہیں اور اس موذی مرض پر کنٹرول پانے میں بھی مدد ملی ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں