ڈالر کی قیمت میں مزید اضافہ ہونے کا خدشہ

گورنر اسٹیٹ بینک نے ڈالر کی قیمت میں مزید اضافہ ہونے اور روپے کی قدر میں کمی کا خدشہ ظاہر کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 14 دسمبر 2018 11:36

ڈالر کی قیمت میں مزید اضافہ ہونے کا خدشہ
کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14 دسمبر 2018ء) : ملک بھر میں ڈالر کی قدر میں ایک مرتبہ پھر سے اضافہ ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گورنر اسٹیٹ بینک طارق باجوہ نے بھی روپے کی قدر میں مزید کمی اور ڈالر کی مزید اُڑان کا خدشہ ظاہر کر دیا ہے۔ گذشتہ روز سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ میں ان کیمرہ بریفنگ کی درخواست مسترد ہونے پر گورنر اسٹیٹ بینک طارق باجوہ نے بتایا کہ گذشتہ مالی سال کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 19 ارب ڈالر جبکہ تجارتی خسارہ 36 ارب ڈالر رہا۔

گذشتہ دور حکومت میں ہم نے ڈالر کو باندھے رکھا لیکن اب معاشی مجبوریاں ہیں ۔ طارق باجوہ کا کہنا تھا کہ مسئلے کی اصل جڑ تجارتی اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ ہے ۔ درآمدات میں کمی اور برآمدات نہ اضافہ نہ ہوا تو صورتحال مزید بھی بگڑ سکتی ہے ۔

(جاری ہے)

وزیر مملکت ریونیو حماد اظہر نے کہا کہ روپے کی قدر میں کمی سے بیرونی قرضوں میں کوئی اضافہ نہیں ہوگا۔ گذشتہ چار سال میں روپے کی قدر کم نہ ہونے سے ایک سو بیس ملیں بند ہوگئیں ۔

چین کے ساتھ تجارت میں ڈھائی سو ارب روپے کی انڈر انوائسنگ ہو رہی ہے۔ میڈیا سے گفتگو میں گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ سعودی پیکیج کے تحت فنڈ جلد ملنا شروع ہو جائیں گے اورمؤخرادائیگی پر تیل کی فراہمی بھی آئندہ ماہ شروع ہو جائے گی۔ دوسری جانب عالمی مانیٹری ادارے فچ سلوشنز نے بھی مالی 2019ء کے اختتام تک ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں مزید کمی واقع ہونے کا امکان ظاہر کر دیا ہے۔ پاکستان کی موجودہ معاشی صورتحال سے متعلق عالمی مانیٹری ادارے فچ سلوشنز نے تجزیاتی رپورٹ جاری کی۔عالمی مانیٹری ادارے فچ سلوشنز کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان معاہدے میں تاخیر کے باعث مالی سال 2019ء کے اختتام تک ڈالر کی قدر 150 روپے کی سطح تک پہنچ سکتی ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں