دو دن میں گیس کی سپلائی بہتر ہوجائے گی: ترجمان سوئی سدرن

سی این جی کھولنے کا صحیح وقت گیس پریشر دیکھ کر ہوگا: ترجمان ایس ایس جی سی

جمعہ 14 دسمبر 2018 15:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 دسمبر2018ء) سوئی سدرن گیس کمپنی نے دو دن تک گیس پریشر میں بہتری کا امکان ظاہر کیا ہے۔ترجمان سوئی سدرن کے مطابق گیس فیلڈز سے سپلائی بہتر ہوئی ہے اور دو دن تک گیس پریشر بہتر ہوجائے گا۔ترجمان کا کہنا ہیکہ سی این جی کھولنے کے صحیح وقت کا تعین گیس پریشر دیکھ کر کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

دوسری جانب سی این جی ایسوسی ایشن کے رہنما غیاث پراچہ نے کہا ہیکہ گیس آ ج دوپہر تک کھل سکتی ہے تاہم گیس پریشر کی صورتحال دیکھتے ہوئے سی این جی کھولنے کا فیصلہ ہوگا۔

واضح رہیکہ سندھ میں گیس کے بحران کی وجہ سے گزشتہ 6 روز سے سی این جی اسٹیشنز بند ہیں جس سے ٹرانسپورٹرز کی غیرمعینہ مدت تک ہڑتال کے باعث سی این جی بسیں سڑکوں پر نہ ہونے کے برابر ہیں جب کہ گیس پریشر میں کمی سے گھریلو صارفین کو بھی پریشانی کا سامنا ہے۔وزیراعظم عمران خان نے گیس بحران کا نوٹس لے کر سخت ایکشن لیا ہے اور سوئی سدرن و ناردرن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کو تحلیل کردیا ہے جب کہ دونوں کمپنیوں کے مینیجنگ ڈائریکٹرز کے خلاف تحقیقات بھی شروع کردی گئی ہیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں