سندھ میں بیروزگاری کا خطرناک بحران سر اٹھا رہا ہے،مرتضی وہاب

ہم اس وقت حا لت احتجاج میں سندھ کا مقدمہ پیش کر رہے ہیں ،صوبائی مشیر اطلاعا ت

جمعہ 14 دسمبر 2018 17:21

سندھ میں بیروزگاری کا خطرناک بحران سر اٹھا رہا ہے،مرتضی وہاب
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2018ء) وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر اطلاعا ت و قانون اور اینٹی کرپشن بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ سندھ میں قدرتی گیس کی مصنو عی بندش سے ہم حالت احتجا ج میں وفاق کے سامنے سندھ کا مقدمہ پیش کر رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیراعلی ہاؤس میں منعقدہ ایک اجلاس کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر ان کے ہمراہ صوبائی وزیر توانائی امتیاز شیخ بھی تھے۔مشیر اطلاعات نے کہا کہ سندھ حکومت نے گیس کے مصنوعی بحران پر وفاقی وزیر کے سامنے اپنا موقف بیان کرتے ہوئے بتایا ہے کہ گیس کی قومی پیداوار میں سندھ 70 فیصد سے زائد حصہ دیتا ہے مگر سندھ میں گیس کی مصنو عی بندش سے بے روزگاری کا خطرناک بحران سر اٹھا رہا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کیاوجہ ہے کے سب سے پہلے سندھ کو فراہم کی جانے والی گیس کی بندش کی گئی ہے اور کیپٹو پاور پلانٹس کی گیس بند کردی گئی ہے۔

مزیدبرآں سندھ کے تمام سی این جی اسٹیشنز پر بھی گیس کی فراہمی بند ہے جس کی وجہ سے شہر میں نظام زندگی مفلوج ہوچکا ہے اور شہر کا تعلیمی نظام بھی بچوں کے اسکول وکالج نہ جانے سے متاثر ہو رہا ہے ۔صو با ئی مشیر نے کہا کہ وفاقی حکومت انسانی حقوق کی بنیادوں پر اس اہم مسئلہ کو فی الفور حل کرنے کے لیے ہنگامی اقدامات اٹھائے تاکہ سندھ میں کاروبار زندگی اپنے معمول پر لایا جا سکے ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں