سعید غنی نے وزیراعظم ”انڈے والا“ کے نعرے لگوا دیے

صوبے کا حق کسی کوچھیننے نہیں دیں گے،آئندہ گیس بند کی تواحتجاج ایس ایس جی سی آفس کے سامنے کریںگے، وفاقی حکومت مجبورہوکرگیس کھول رہی ہے۔ صوبائی وزیر بلدیات سعید غنی کا احتجاجی مظاہرے سے خطاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 14 دسمبر 2018 18:49

سعید غنی نے وزیراعظم ”انڈے والا“ کے نعرے لگوا دیے
کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔14 دسمبر2018ء) پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماء سعید غنی نے وزیراعظم ”انڈے والا“کے نعرے لگوا دیے۔انہوں نے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبے کا حق کسی کوچھیننے نہیں دیں گے، وفاقی حکومت مجبورہوکر کل سے سندھ کی گیس کھول رہی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کراچی میں پیپلزپارٹی نے گیس کی لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ۔

جس میں مظاہرین نے حکومت کی پالیسیوں کے خلاف نعرے بازی کی۔ اس موقع پر صوبائی وزیر بلدیات سعید غنی نے کہا کہ صوبے کا حق کسی کوچھیننے نہیں دیں گے۔ سی این جی حکام نے کل سے گیس کھولنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ وفاقی حکومت مجبورہو کرسندھ کی گیس کھول رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل میں گیس بند کی گئی توہمارا احتجاج ایس ایس جی سی آفس کے سامنے ہوگا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سعید غنی نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف نعرے بھی لگوائے ۔ جس میں انہوں نے کہا کہ آئندہ جب عمران خان کا نام لیں تووزیراعظم انڈے والا کہہ مخاطب کریں۔ سعید غنی نے وزیراعظم ”انڈے والا“ کے نعرے بھی لگوائے۔ دوسری جانب صوبے بھر میں گیس کی بندش کے 4 روز گزرنے کے بعد پانچویں روز سوئی سدرن گیس حکام نے یقین دہانی کروائی ہے کہ کل (ہفتہ) سے سندھ میں سی این جی اسٹیشن کھل جائیں گے۔

سوئی سدرن گیس حکام کا کہنا ہے کہ سی این جی اسٹیشنز کو متبادل ذرائع سے گیس فراہم کی جائے گی۔سوئی سدرن گیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ گیس پریشر میں بہتری آرہی ہے، بہتری رہی تو سی این جی اسٹیشنوں کو گیس کی ترسیل بحال کردی جائے گی۔ترجمان کے مطابق سسٹم میں گیس آتے ہی حالیہ بحران ختم ہوجائے گا۔واضح رہے کہ سوئی سدرن گیس کمپنی نے صوبے بھر میں سی این جی سیکٹر کو گیس کی فراہمی غیر معینہ مدت کے لیے بند کردی تھی۔

بعد ازاں گیس کا بحران مبینہ طور پر مصنوعی نکلا اور انکشاف ہوا کہ سندھ کی گیس پنجاب کو فراہم کی جارہی ہے۔ پی پی ایل کے ذرائع نے انکشاف کیا تھا کہ گمبٹ گیس فیلڈ میں کوئی خرابی نہیں ہے بلکہ گیس بحران کی اصل وجہ آر ایل این جی ٹرمینل میں خرابی ہے۔دوسری طرف وزیر اعظم عمران خان نے گیس بحران کا نوٹس لیتے ہوئے سوئی ناردرن اور سدرن گیس کے بورڈز آف ڈائریکٹرز کو فوری طور پر ہٹانے کا فیصلہ کیا تھا۔وزیر اعظم نے نااہلی کا مظاہرہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دیتے ہوئے فوری رپورٹ بھی طلب کرلی تھی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں