ہر کام کے لئے جستجو لازمی ہے، محنت کے بغیر کوئی بھی کام پورا نہیں ہوسکتا ہے،آئی جی سندھ ڈاکٹرسید کلیم امام

جمعہ 14 دسمبر 2018 19:03

ہر کام کے لئے جستجو لازمی ہے، محنت کے بغیر کوئی بھی کام پورا نہیں ہوسکتا ہے،آئی جی سندھ ڈاکٹرسید کلیم امام
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 دسمبر2018ء) آئی جی سندھ ڈاکٹرسید کلیم امام نے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف کراچی میں منعقدہ 24ویں سینئرمینجمنٹ کورس کی تقسیم تقریب اسناد میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ تقریب کا انعقاد محسن مشتاق چاندنہ ڈی جی ایس ایم سی، اکرم علی خواجہ و چیف انسٹرکٹر ایس ایم سی کیجانب سے کیا گیا۔آئی جی سندھ نے تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس خصوصی تقریب میں بحیثیت مہمان خصوصی شرکت اور کورس کے شرکاء میں ایوارڈز/اسناد کی تقسیم میرے لیئے باعث اعزاز وافتخار ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ہر کام کے لئے جستجو لازمی ہے محنت کے بغیر کوئی بھی کام پورا نہیں ہوسکتا ہے خرابیوں کو اچھائی سے بدلنے اور خامیوں کی اصلاح کے لیئے مشرکہ کاوشیں کرنا ہونگی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اپنے سینئرز سے بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے جبکہ جونیئرز کی ہمیشہ رہنمائی کرناچاہیے ۔آپ نے اپنے محکمے کو ہر اسٹیج پر سپورٹ کرتے ہوئے اسکی ناصرف کارکردگی کو بہتر بنانا ہوگا بلکہ مورال بھی بلند کرنا ہوگا۔

انہوں نے تربیت کے مختلف مراحل کی کامیابی سے تکمیل پر تمام شرکاء کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ مجھے قوی یقین ہے کہ آپ تمام تربیت کے تحت فراہم کردہ جملہ معلومات و آگاہی سے بھرپور استفادہ کرینگے جس سے بلاشبہ آپ کے علم معلومات اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں نکھار آئیگا بلکہ مستقبل قریب میں آپ کے بیوروکریسی سے متعلق مجموعی امور واقدامات بھی مؤثر ہوسکیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ کسی بھی معاشرے میں سول سروسز کا حکومتی پالیسیز پر انتہائی پرعزم باحوصلہ پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے عین مطابق عمل داری کو یقینی بنانا ہے ۔انہوں نے کہا کہ مجھے قوی امید ہے کہ 24ویں ایس ایم سی بیج کے شرکاء فراہم کردہ تربیت ومعلومات کے تناظر میں بحیثیت ایک سینئرسول سرونٹ اپنی مجموعی صلاحیتوں کو بہتر سے بہتر بنائیں گے تاکہ آپکے کام حسن سلوک اور لگن کو ہمیشہ یاد رکھا جاسکے ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں