عوام گیس بحران پر صبر کریں،گیس کی سپلائی کے حوالے سے سسٹم میں بہتری آرہی ہے،غلام سرور خان

گیس بحرا ن میںکسی کا کوئی قصور نہیںہے اور بتدریج لائن پیک میں بہتری آرہی ہے ،آج خوشخبری ملے گی ،وفاقی وزیر پٹرولیم

جمعہ 14 دسمبر 2018 19:18

عوام گیس بحران پر صبر کریں،گیس کی سپلائی کے حوالے سے سسٹم میں بہتری آرہی ہے،غلام سرور خان
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2018ء) وفاقی وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل غلام سرور خان نے عوام کو گیس بحران پر صبر کی تلقین کرتے ہوئے ہفتہ کے روز اچھی خبر سنانے کا کہا ہے ۔تفصیلات کے مطابق گیس بحران کے سلسلے میں وفاقی وزیر سوئی سدرن گیس کمپنی میں اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میںنہ تو گیس بحران کی اصل وجوہات بتا پائے اور نہ ہی اس مسئلے کے حل کے متعلق کوئی واضح جواب دے سکے۔

اس موقع پر غلام سرور خان کا کہنا تھا کہ عوام گیس بحران پر صبر کریں،گیس کی سپلائی کے حوالے سے سسٹم میںبہتری آرہی ہے اور ہفتہ کو عوام کو اچھی خبر سنانے کی پوزیشن میںہونگے ۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ گیس بحرا ن میںکسی کا کوئی قصور نہیںہے اور بتدریج لائن پیک میں بہتری آرہی ہے ،ہفتہ کو تاجروں و صنعتکاروں سے بھی ملاقات کروں گا اور اس مسئلے کا حل نکال کر ہی جائینگے۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر پٹرولیم غلام سرور خان گیس پیداوار میںکمی کے حوالے سے فیلڈز کی نشاندہی سے متعلق میڈیا کے سوال کا جواب نہ دے پائے اور کہا کہ میڈیا سوالات کو ٹیمپر کرتا ہے لیکن تمام معاملات پر ہفتے کومیڈیا سے کھل کر بات ہوگی ۔وفاقی وزیر نے کہاکہ گیس کی پیداوار اور فراہمی کے حوالے سے سوئی سدرن اور پی پی ایل سے بریفنگ کے بعد ہی صورتحال کا تعین کیا جاسکے گا ،تاہم یہ بات یقینی ہے کہ اس وقت ہمارے پاس عوام اور میڈیا کیلئے کوئی خبر نہیںہے اور سی این جی سیکٹر و دیگر کیلئے گیس بحالی کے حوالے سے ہفتہ کو ہی کوئی واضح جواب دے سکیںگے ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں