مارکیٹ کمیٹی سہراب گوٹھ سبزی منڈی کا سپریم کورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی

سبزی وفروٹ منڈی کے تاجروں کے خلاف 18 دسمبر کو آپریشن کرنے کی تیاریاں، تاجروں کو کسی قسم کا کوئی نوٹس نہیں دیا گیا 600 تاجروں کے خلاف جھوٹی وجعلی ایف آئی آر درج کرکے تاجروں کی گرفتاریاں کی جارہی ہیں

جمعہ 14 دسمبر 2018 22:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2018ء) مارکیٹ کمیٹی سہراب گوٹھ سبزی منڈی کراچی سپریم کورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سبزی وفروٹ منڈی کے تاجروں کے خلاف 18 دسمبر کو آپریشن کرنے جارہی ہے جبکہ تاحال کسی بھی تاجر کو کسی قسم کا کوئی نوٹس نہیں دیا گیا جبکہ معزز عدالت سپریم کورٹ نے واضح کیا ہے کہ 15 دن کے بجائے 45 دن کا نوٹس دیا جائے اور اس کے بعد اگر تجاوزات ہوں تو ان کو ختم کیا جائے مگر وائس چیئرمین مارکیٹ کمیٹی آصف احمد ولد حاجی افتخار احمد کے میڈیا میں بیانات کے ذریعے تاجران میں خوف وہراس پیدا کیا جارہا ہے اور 9 دسمبر کو جھوٹی وجعلی ایف آئی آر 530/18 چوکی انچارج کی جانب سے 600 سے زائد تاجروں کے نمائندوں اور تاجران کے خلاف درج کرکے گرفتار کی جارہی ہیں۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ سندھ، وزیر زراعت سمیت آئی جی سندھ، کمشنر کراچی اور تمام اتھارٹیز کو تحریر طور پر خطوط روانہ کرچکے ہیں۔ برہان خان، عبدالوحید حاجی، محمد عظیم خان اور زاہد اعوان کو گرفتار کرچکے ہیں اور دوسروں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں