پاکستان رینجرز (سندھ) نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے لیاری گینگ وار ٹارگٹ کلر سمیت 4ملزمان کو گرفتا ر کرلیا

جمعہ 14 دسمبر 2018 22:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2018ء) پاکستان رینجرز (سندھ) نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے لیاری گینگ وار ٹارگٹ کلر سمیت 4ملزمان کو گرفتا ر کر کے اسلحہ ، منشیات اور مسروقہ سامان برآمد کر لیا ۔ جبکہ اندوران سندھ میںپانی چوروں کے خلاف کارروائی کے دوان 55 کلو میٹر نہری علاقے میں 19مقامات سے پانی کے غیر قانوی کنکشن،موکھے اور نکوں کوہٹایا گیا ۔

ترجمان رینجرز کے مطابق اسٹیل ٹاون کے علاقے میں رینجر زنے کارروائی کر تے ہوئے ملزم اسامہ علی کو گرفتار کرلیا ، ملزم کا تعلق لیاری گینگ وار سے ہے ۔ ملزم ٹارگٹ کلنگ ،ڈکیتی ، اور اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے ۔ مدینہ ٹاون، بلدیہ ٹاون ، اوراتحاد ٹاون کے علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 3ملزمان عبدالجبار ، فیضان تاج ، اور احسان اللہ عرف سانو کو گرفتار کرلیا جو کہ صدر ، سعید آباد ، بنا رس اور ڈیفنس کے علاقوں میں شہریوں سے لوٹ مار ، ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں ۔

(جاری ہے)

گرفتار تمام ملزمان کو قانونی چارہ جوئی کے لئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ۔ جبکہ پاکستان رینجرز ( سندھ ) نے اندرون سندھ کھپرو کے علاقے سنجھورو میں پانی چوری کے لیے لگائے گئے غیر قانونی کنکشنز موکھے اور نکوں کے خلاف آبپاشی اور پولیس کے ساتھ مشترکہ آپریشن کیا آپریشن کے دوران مجموعی طور پر 55کلو میٹر نہری علاقے میں 19مقامات سے پانی کے غیر قانوی کنکشن،موکھے اور نکوں کو ہتا یا گیا ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں