گورنر سندھ عمران اسماعیل سے روس کے سفیر الیکسے دیدوف کی ملاقات

جمعہ 14 دسمبر 2018 23:50

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2018ء) گورنر سندھ عمران اسماعیل سے روس کے سفیر الیکسے دیدوف نے جمعہ کو گورنر ہائوس میں ملاقات کی۔ جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اس موقع پر روس کے قونصل جنرل ڈاکٹر الیگزینڈر خوزین بھی موجود تھے۔ گورنر سندھ اور روس کے سفیر نے باہمی مفادات خاص طور پر معیشت، تجارت اور فنانس میں شراکت داری سے متعلق معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔

(جاری ہے)

گورنر سندھ نے کہا کہ پاکستان روس سے اقتصادی تعاون بڑھانے کا خواہش مند ہے کیونکہ پاکستان اور روس کے مابین اقتصادی تعاون اور باہمی تجارت کی بہت زیادہ گنجائش موجود ہے اور تجارتی وفود کے تبادلوں سے اس میں نمایاں اضافہ کیا جاسکتا ہے۔ اس موقع پر روس کے سفیر الیکسے دیدوف نے کہا کہ روس، پاکستانی حکومت کے عزم کو سراہتا ہے اور پاکستان میں توانائی کے بحران سمیت ملک کے اقتصادی چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کو تیار ہے۔ اس موقع پر عمران اسماعیل نے روس کے سفیر کو وفاقی حکومت کی جانب سے ہرممکن تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں