پھول فضاء میں خوشبو بکھیرنے کے ساتھ ساتھ ماحول کی خوبصورتی میں بھی اضافہ کرتے ہیں۔ ملک محمد فیاض

جمعہ 14 دسمبر 2018 23:50

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2018ء) چیئرمین ڈی ایم سی سائوتھ ملک محمد فیاض نے کہا ہے کہ پھول فضاء میں خوشبو بکھیرنے کے ساتھ ساتھ ماحول کی خوبصورتی میں بھی اضافہ کرتے ہیں یہ فطری حسن اورجمالیاتی ذوق کے عکاس ہوتے ہیں اور انسانی دل و دماغ کو تروتازہ و شاداب کرتے ہیں۔ جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ان خیالات کا اظہارانہوں نے جمعہ کو محکمہ باغات کی جانب سے میراں ناکہ فائونٹین لیاری،بلاول چورنگی،جناح فائونٹین،آرٹس کونسل اور میٹروپول ٹرائنگلز سمیت مختلف چورنگیوں، گرین بیلٹس اور ٹرائیگلز پر موسمی پھولوں کولگانے کے جاری کام کے معائنہ کے موقع پر کیا۔

چیئرمین ملک محمد فیاض نے کہا کہ عوام کو بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ ہماری بھرپور کوشش ہے کہ ان کی بہترین تفریح طبع کے لئے بھی ہرممکن اقدامات کئے جائیں رنگ برنگے پھول اور پودے موجودہ گھٹن زدہ ماحول میں کسی نعمت سے کم نہیں جس کے خوش کن احساسات انسانی ذہنوں پر مثبت اثرات مرتب کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر چیئرمین ملک فیاض نے ڈائریکٹر پارکس سکندر علی چانڈیو کو ہدایت دیتے ہوئے کہاکہ لگائے گئے پھولوں اور سبزے کی نشو نما اور دیکھ بھال پر خصوصی توجہ دی جائے اور اس ضمن میں جاری کام کی رفتار اور معیارکا خاص خیال رکھا جائے تاکہ عوام کی تفریح و طبع کیلئے کئے گئے کاموں کے فوائد کا حصول تادیر ہوتا رہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں