سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے غیرقانونی تعمیرات میں ملوث افراد کے خلاف 164مقدمات درج کرا دیئے

جمعہ 14 دسمبر 2018 23:50

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2018ء) سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی جانب سے غیرقانونی تعمیرات کے خلاف انہدامی مہم جاری ہے اس سلسلے میں ملوث افراد کے خلاف 164مقدمات داخل کروائے گئے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل ایس بی سی اے افتخارعلی قائم خانی کے غیرقانونی تعمیرات کے خاتمے کے حوالے سے سخت موقف کے نتیجے میں شہربھر میںاب تک لاتعدادغیرقانونی تعمیرات کومنہدم کیاجاچکاہے ،مزید یہ کہ ان کی ہدایات پر ایسی تعمیرات میں ملوث افرادغیرقانونی ٹھیکیداربلڈرمافیااورمالکان کے خلاف ایف آئی آر اورعدالتوں میںمقدمات داخل کروائے گئے ہیں اس حوالے سے ایس بی سی اے کی جاری کردہ ٹائونزکی مناسبت سے مرتب فہرست کے مطابق جمشید ٹائون (ون اینڈ ٹو)میں49 تعمیرات،نارتھ ناظم آباد ٹائون میں 29،گلشن اقبال ٹائون(ون اینڈٹو)کی 18 تعمیرات،گلبرگ ٹائون 18،صدرٹائون (ون اینڈٹو)18،لیاری ٹائون 10،گڈاپ ٹائون 10،اورشاہ فیصل ٹائون میں10،جبکہ اورنگی ٹائون 01اورلیاقت آباد ٹائون کی01 ،غیرقانونی تعمیرات اوراس میںملوث افراد کے خلاف مقدمات داخل کروائے گئے ہیںجوعدالتوںمیںزیرسماعت ہیں ۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ ڈائریکٹرجنر ل افتخارعلی قائمخانی کی جانب سے خصوصی ہدایات کے ساتھ انہدامی عمل اورملزمان کے خلاف قانونی کارروئیوں کی کڑی نگرانی کی جارہی ہے ،تاکہ ٹھیکیدار بلڈنگ مافیا اورپلاٹ مالکان کے گٹھ جوڑ سے رہائشی پلاٹس پر غیرقانونی پورشنز/ یونٹس کامکمل سدباب کویقینی بنایاجاسکے۔ مزید براں غیرقانونی تعمیرات میںچشم پوشی اورکوتاہی برتنے والے کئی متعلقہ افسران کے خلاف محکمہ جاتی کارروائیاں کی گئیں جبکہ کئی معاملوں میںتحقیقات کی جارہی ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں