وزیر اعلیٰ سندھ کا حیدر آباد کے مدرسے میں بچوں پر مولوی کے تشدد کا نوٹس

جمعہ 14 دسمبر 2018 23:50

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2018ء) وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے حیدر آباد کے مدرسے میں بچوں پر مولوی کے تشدد کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر حیدرآباد سے رپورٹ طلب کرلی۔

(جاری ہے)

جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق انہوں نے کہا کہ بچوں پر تشدد کہیں بھی کسی صورت قبول نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ تشدد کے رجحان کو روکنے کے لئے محکمہ تعلیم محکمہ مذہبی امور کے ساتھ مل کرکونسلنگ کا پروگرام بنائے۔ وزیر اعلی سندھ نے کہا کہ بچے معصوم ہیں ان کی تعلیم و تربیت پیار اور شفقت سے کی جائے، یہ ہمارے اثاثے اور اور ملک کے معمار ہیں۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں