عابد شیر علی میرے خلاف ویسے ہی ثبوت لائیں جیسے میں لایا تھا ،ْپھر بات کروں گا ،ْوفاقی وزیر

ہفتہ 15 دسمبر 2018 17:12

عابد شیر علی میرے خلاف ویسے ہی ثبوت لائیں جیسے میں لایا تھا ،ْپھر بات کروں گا ،ْوفاقی وزیر
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 دسمبر2018ء) مسلم لیگ (ن) کے رہنماعابد شیر علی کی لندن میں تحریک انصاف کے رہنما و وفاقی وزیر فیصل واوڈا کی مبینہ پراپرٹی کی ویڈیو کے سوال پر فیصل واوڈا نے عابد شیر علی کوذہنی مریض قرار دیدیا۔فیصل واوڈا نے سابق وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سستی شہرت کیلئے عابد شیرعلی ایسے بیانات دے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ملکہ کے بکنگھم پیلس کے سامنے کھڑ ے ہوکر کہتے ہیں کہ یہ فیصل واوڈا کا ہے۔ عابد شیر علی میرے خلاف ویسے ہی ثبوت لائیں جیسے میں لایا تھا پھر بات کروں گا۔انہوں نے عابد شیر کو ذہنی مریض قرار دیتے ہوئے کہا کہ عابد شیر علی کو خیراتی فنڈز سے علاج کی دعوت دیتا ہوں۔واضح رہے عابد شیر علی نے لندن میں اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا تھا کہ لندن میں اس جگہ کھڑا ہوں یہ جگہ وزیراعظم عمران خان کی اے ٹی ایم مشین جس کا نام فیصل واوڈا ہے اس کی ملکیت ہے۔ اس پراپرٹی کی قیمت کم از کم چار ملین پائونڈز ہے جس کا مالک وفاقی وزیر فیصل واوڈا ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں