وفاقی وزیر پیٹرولیم کا کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشن ہفتہ کی رات 8 بجے کھولنے کا اعلان

سندھ کی صنعتوں میں گیس کی لوڈشیڈنگ نہیں ہو گی، ملک بھر میں گھریلو اور کمرشل صارفین کو گیس کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔ وفاقی وزیر پیٹرولیم غلام سرور کی گورنر کراچی کے ہمراہ پریس کانفرنس

ہفتہ 15 دسمبر 2018 20:59

وفاقی وزیر پیٹرولیم کا کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشن ہفتہ کی رات 8 بجے کھولنے کا اعلان
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 دسمبر2018ء) وفاقی وزیر پیٹرولیم غلام سرور نے کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشن کل ہفتہ کی رات 8 بجے کھولنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے سندھ کی صنعتوں میں گیس کی کوئی لوڈشیڈنگ نہیں ہو گی، ملک بھر میں گھریلو اور کمرشل صارفین کو گیس کی فراہمی اولین ترجیح ہے، اس کے بعد انڈسٹریل سیکٹر اور ایکسپورٹ سیکٹر ہے، وزیراعظم نے گیس کے مسئلے کے حل کے لیے فوری اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔

ہفتہ کو گورنرسندھ عمران اسماعیل کے ہمراہ گورنر ہائوس کراچی میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کی صنعتوں کو چلانے کے لیے ایل این جی پر منتقل کیا، فیصل آباد میں سوسے زائدبند کارخانے اور صنعتیں کھلوائیں۔ وفاقی وزیر پیٹرولیم نے کہا کہ سوئی سدرن کے ساتھ گیس لوڈ مینجمنٹ پر نظر رکھیں گے، سی این جی سیکٹر کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے اور گیس کی بندش میں کمی کرنے کی بھی کوشش کریں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کیپٹو پاور پلانٹ کو سردیوں کے تین مہینوں میں پچاس فی صد گیس فراہم کریں گے،کوشش ہے کہ یہ کمی بھی نہ ہو، لیکن گیس سپلائی میں کمی کی وجہ سے بعض علاقوں میں گیس پریشر کم ہے۔ غلام سرور خان نے کہاکہ وزیراعظم کی ہدایت پر سندھ حکومت سے بھی اس مسئلے کے حل کے لیے بات چیت کی ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں