گیس کے ایشو کودیکھتے ہوئے کل گورنر ہائوس میں ایک اعلی سطحی اجلاس منعقد کیا گیا ‘

کل رات 8 بجے سے صارفین کو سی این جی کی فراہمی کھول دی جائے گی گورنر سندھ عمران اسماعیل اور وفاقی وزیر غلام سرور خان کی پریس کانفرنس

ہفتہ 15 دسمبر 2018 21:35

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 دسمبر2018ء) گورنر سندھ عمران اسماعیل اور وفاقی وزیر غلام سرور خان نے گورنر ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعلان کیا کہ کل رات 8 بجے سے صارفین کو سی این جی کی فراہمی کھول دی جائے گی۔ صارفین کی تکلیف کا اندازہ ہے اس ضمن میں سی این جی کی بندش کے شیڈول کو بھی کم کیا جائے گا، گورنر سندھ عمران اسماعیل نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گیس کے ایشو کودیکھتے ہوئے کل گورنر ہائوس میں ایک اعلی سطحی اجلاس منعقد کیا گیا جس میں ایف پی سی سی آئی اور سی این جی ایسوسی ایشن کے علاوہ کراچی کی تمام انڈسٹریل و ٹریڈ ایسوسی ایشن کے سنیئر نمائندوں نے بھی شرکت کی تھی۔

اس ہی تسلسل میں آج پھر گورنر ہائوس میں اجلاس ہوا تاکہ فیصلوں کو حتمی شکل دی جاسکے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کے روز جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ تمام معا ملات بخیر و خوبی حل کر لیے گئے۔ وفاقی وزیر غلام سرور خان نے کہا کہ سردیوں کے تین مہینوں میں کیپٹیو انڈسٹریز کو 50 فیصد گیس فراہم کی جائے گی جبکہ سندھ کے عوام اور ایکسپورٹ انڈسٹریز کو سو فیصد ریلیف دیا جائے گا۔

وزیر اعظم پاکستان نے گیس کی بندش کا نوٹس لیتے ہوئے ہمیں شہر کے اسٹیک ہولڈرز سے ملاقات کی ہدایات دی اس سلسلے میں سندھ حکومت اور اپوزیشن سمیت میری وزیر اعلی سندھ سے ملاقات بھی ہوئی۔ ہم سندھ کا دکھ محسوس کرتے ہوئے مسائل کے حل کے لئے کراچی آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں گیس کا بحران گمبٹ فیلڈ میں گیس کی پیداوار میں کمی کی وجہ سے پیدا ہوا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں