کھوکھرا پار راہداری بھی کھول سکتے ہیں، اب بھارت پہل کرے، گورنر سندھ

کسی ادارے کو کاروبار مخالف اقدام کی اجازت نہیں دینگے، 14 ویں بلڈ ایشیا سے عمران اسماعیل کا خطاب

اتوار 16 دسمبر 2018 18:00

کھوکھرا پار راہداری بھی کھول سکتے ہیں، اب بھارت پہل کرے، گورنر سندھ
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 دسمبر2018ء) گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ کھوکھرا پار کا راہداری بھی کھول سکتے ہیں لیکن اب ہندوستان کو پہل کرنا ہوگی، گزشتہ 60 سالوں سے ہندوستان کے بغیر بھی پاکستان کا گزارا ہورہا ہے اور آگے بھی ہوتا رہے گا، اگر بھارت برابری کی بنیادوں پر پاکستان سے بات کرے گا تو ہم تیار ہیں۔ 14 ویںبین القوامی نمائش " بلڈ ایشیا" کے دوسرے روزاتوارکو ایکسپو سینٹر کے دورے کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کے دوران گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ تعمیراتی صنعت کے فروغ کے لیئے بلڈ ایشیا نمائش سب سے بڑا ذریعہ ثابت ہوئی ہے۔

حکومت بلڈ ایشیا کے منتظمین کے ساتھ بھرپور تعاون کرے گی۔ گورنر سندھ نے کہا کہ چین کی دوستی پر ہمیں فخر ہے۔

(جاری ہے)

ہم بھی ان کا ساتھ دیں گے۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ گیس کے مسئلے پر وفاق نے سخت نوٹس لیا ہے۔ آئیندہ کوئی بھی ادارا ہماری حکومت میں انڈسٹری کو بند کرنے کی بات نہیں کرے گا۔ ہم پوچھتے ہیں کہ گیس کیوں بند کی جائی مزاکرات سے مسائل حل ہوتے ہیں۔

گیس کی بندش سے ملک کو معاشی نقصان ہوگا۔ سی این جی اسٹیک ہولڈرز سے بات ہوچکی ہے۔ سی این جی سیکٹر کے ساتھ صنعتوں کو بھی گیس کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ جب تک مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوگا، امن کا خواب خواب ہی رہے گا۔ گورنر سندھ نے کہا کہ نہیں پتہ کے سندھ گورنمنٹ کو مجھ سے کیا خطرات لاحق ہیں کہ گورنر ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں بیٹھے۔

ہم ملکر چلنا چاہتے ہیں لیکن جس طرح میں ہاتھ بڑھا رہا ہوں سامنے سے رسپانس نہیں آرہا۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کے تمام منصوبے وقت پر پورے ہوں گے۔ گورنر سندھ نے کہا کہ نئی حکومت کی راہ میں رکاوٹیں ڈالی گئی ہیں لیکن ہم عوام کے مسائل حل کریں گے۔ بلڈ ایشیا نمائش کے دوسرے روز غیر ملکی وفود کی آمد کا سلسلہ جاری رہا۔ ای کامرس گیٹ وے کے صدر ڈاکٹر خورشید نظام نے کہا کہ غیر ملکی کمپنیوں کے مقامی کمپنیوں کے ساتھ کئی معاہدے انجام پائے ہیں۔ اس کے علاوہ مقامی تعمیراتی صنعت سے منسلک شخصیات نے غیر ملکی اور جدید تعمیراتی مصنوعات میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں