رواں سال جنوری سے لیکر ابتک42شہدائے پولیس کے ورثاء میں 199ملین روپے تقسیم کیئے گئے

زخمی پولیس اہلکاروں میں3.1ملین، 640مرحوم پولیس ملازمین کے ورثاء میں 201ملین روپے کی امدادی رقم تقسیم کی، پولیس اعلامیہ

اتوار 16 دسمبر 2018 18:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 دسمبر2018ء) آئی جی سندھ ڈاکٹرسید کلیم امام کی رہنما ہدایات کی روشنی میں شہدائے سندھ پولیس کے ورثاء ودیگر ملازمین کی فلاح وبہبود کی مد میں اے آئی جی ویلفیئر سندھ ڈاکٹرمحمدرضوان نے انتہائی سنجیدہ اقدامات اٹھاتے ہوئے رواں سال جنوری سے لیکر ابتک42شہدائے پولیس کے ورثاء میں 199ملین روپے ،22زخمی پولیس اہلکاروں میں3.1ملین، 640مرحوم پولیس ملازمین کے ورثاء میں 201ملین روپے کی امدادی رقم تقسیم کی جبکہ پولیس مقابلوں میں شدید زخمی ہونیوالے 31 اہلکاروں کے آغا خان اسپتال میں علاج معالجے کی مد میں18.2ملین کی رقم خرچ کی گئی�

(جاری ہے)

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں