سابق سیکرٹری حکومت سندھ غلام عباس سومرو کوسپردخاک کردیاگیا

اتوار 16 دسمبر 2018 18:00

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 دسمبر2018ء) سابق سیکرٹری حکومت سندھ غلام عباس سومرو کوسپردخاک کردیاگیا۔غلام عباس سومروہفتہ کورضا الہی سے انتقال کرگئے،ان کی نماز جنازہ اتوارکوبیت المکرم مسجد نزد ایکسپو سینٹرگلشن اقبال کراچی میں ادا کی گئی۔

(جاری ہے)

جنازہ نماز میں عزیز و اقارب اور دوست احباب اور شہریوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی، بعد ازاں انہیں سپردخاک کردیاگیا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں