کراچی، عوامی کالونی پولیس نے دوران گشت مقابلے کے بعد ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا،چار ملزم فرار

اتوار 16 دسمبر 2018 18:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 دسمبر2018ء) کورنگی ضلع کے مختلف تھانہ جات کی حدود میں جرائم کیخلاف پولیس کے منظم اور بھرپورکریک ڈاؤن کے نتیجے میں تھانہ عوامی کالونی پولیس نے دوران گشت صائمہ ولاز سیکٹر10قبرستان روڈ کے قریب تین موٹر سائیکلوں پر سوار مشکوک افراد کو رکنے کا اشارہ کیا جس پر ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونیکی کوشش کی پولیس نے اپنے دفاع میں فائرنگ کی جسکے نتیجے میں ایک ملزم محمد اسلم ولد محمد بخش کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا جبکہ اسکے چار دیگر ساتھی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جنکی تلاش میں پولیس چھاپے ماررہی ہے ۔

(جاری ہے)

گرفتارملزم کے قبضہ سے ایک 30بور پستول بمعہ تین راؤنڈز، ایک موٹرسائیکل ایک موبائل فون وغیرہ برآمد ہوا۔ عوامی کالونی پولیس نے کیس نمبر464/18،465/18 درج کرکے باقاعدہ تفتیش کا آغاز کردیا ہے ۔ابتدائی تفتیش کے مطابق گرفتار ملزم تھانہ بریگیڈ،تھانہ سائٹ سپر ہائی میں باالترتیب ڈکیتی رہزنی وغیرقانونی اسلحہ رکھنے کے جرم میں گرفتار ہوچکا ہے ۔تھانہ زمان ٹاؤن پولیس کورنگی دھوبی گھاٹ کے قریب پولیس مقابلے کے دوران نوازخان عرف نواب ولد سردار خان کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے ایک 30بور پستول بمعہ چار راؤنڈز برآمد کیئے ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں