شہر قائد کے حقوق پر ڈاکہ برداشت نہیں کریں گے،

متاثرہ دکانداروں کو متبادل جگہ دیں گے، مشیراطلاعات سندھ خرم شیرزمان میئر کراچی سے ذاتی جھگڑے پربلاول ہائوس کو بیچ میں نہ لائیں، وہ میئر کراچی کے دفتر کے باہر جاکر احتجاج کیوں نہیں کرتی ، مرتضی وہاب

پیر 17 دسمبر 2018 14:10

شہر قائد کے حقوق پر ڈاکہ برداشت نہیں کریں گے،
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 دسمبر2018ء) مشیراطلاعات سندھ مرتضی وہاب نے کہاہے کہ ہم شہر قائد کے حقوق پر ڈاکہ برداشت نہیں کریں گے،متاثرہ دکانداروں کو متبادل جگہ دیں گے۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشیر اطلاعات سندھ نے پی ٹی آئی رہنما خرم شیر زمان کے بیان پر اپنے ردعمل میں کہاکہ خرم شیرزمان میئر کراچی وسیم اختر سے ذاتی جھگڑے پربلاول ہائوس کو بیچ میں نہ لائیں، وہ خود میئر کراچی کے دفتر کے باہر جاکر احتجاج کیوں نہیں کرتی ۔

انہوں نے کہاکہ متاثرہ دکانداروں کو متبادل جگہ دینے پر بیان سے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ سامنے آگیا، سندھ حکومت دکانداروں کے ساتھ کھڑی ہے، پی ٹی آئی روک کر دکھائے۔انہوں نے کہاکہ دکانداروں کومتبادل جگہ کی فراہمی سے سندھ حکومت کونہیں روکاجاسکتا،مشیراطلاعات سندھ نے کہاکہ ہم شہرقائد کے حقوق پر ڈاکہ برداشت نہیں کریں گے، سندھ حکومت کراچی میں تجاوزات کامسئلہ سپریم کورٹ لے کرگئی تھی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں