پی آئی اے، 46 ملازمین کی ڈگریاں جعلی ہونے کا انکشاف،

3پائلٹس اور43کیبن کریو کے عملے کو معطل کردیا گیا پائلٹس میں سی449 نے ڈگریاں جمع کرائی ہیں جبکہ 37 پائلٹس نے ابھی تک اپنی ڈگریاں متعلقہ حکام کو جمع نہیں کرائیں، رپورٹ

پیر 17 دسمبر 2018 14:10

پی آئی اے، 46 ملازمین کی ڈگریاں جعلی ہونے کا انکشاف،
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 دسمبر2018ء) پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز(پی آئی ای) کی46ملازمین کی ڈگریاں جعلی ہونے کے انکشاف پر 3پائلٹس اور43کیبن کریو کے عملے کو معطل کردیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ کی ہدایت پر سول ایوی ایشن اتھارٹی نے جعلی ڈگری کے حامل ملازمین کی تصدیقی رپورٹ متعلقہ افسران کو ارسال کردی ہے۔رپورٹ کے مطابق498پائلٹس میں سی449 نے ڈگریاں جمع کرائی ہیں جبکہ 37 پائلٹس نے ابھی تک اپنی ڈگریاں متعلقہ حکام کو جمع نہیں کرائیں۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ 1864 کیبن کریو میں سے بھی 146 نے ڈگریاں جمع نہیں کرائی ہیں۔ذرائع کے مطابق کاک پٹ ملازمین میں سے 1184 کی ڈگریاں متعلقہ تعلیمی بورڈز کو بھجوائی گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق مزید سینکڑوں ڈگریوں کی تصدیق کا عمل جاری ہے جبکہ اس بات کے امکانات بھی موجود ہیں کہ مزید ڈگریاں جعلی ثابت ہوسکتی ہیں۔ذمہ دار ذرائع نے بتایاکہ جو ڈگریاں تصدیق کیلیے ابھی تک جمع نہیں کرائی گئی ہیں ان کے متعلق شکوک و شبہات موجود ہیں کہ وہ بھی مشکوک ہو سکتی ہیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں