لندن میں جائیدادیں قانونی طریقے سے بنائیں ، تفصیلات الیکشن کمیشن آف پاکستان میں موجود ہیں، فیصل واوڈا

لندن میں 8جائیدادیں نہیں ہیں ، عابد شیر علی کو چیلنج کرتا ہوں وہ اسے ثابت کریں، وفاقی وزیربرائے آبی وسائل کی میڈیا سے گفتگو

پیر 17 دسمبر 2018 15:40

لندن میں جائیدادیں قانونی طریقے سے بنائیں ، تفصیلات الیکشن کمیشن آف پاکستان میں موجود ہیں، فیصل واوڈا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 دسمبر2018ء) وفاقی وزیربرائے آبی وسائل فیصل واوڈانے کہا ہے کہ انہوں نے لندن میں جائیدادیں قانونی طریقے سے بنائی ہیں، جن کی تمام تفصیلات الیکشن کمیشن آف پاکستان میں موجود ہیں،عابد شیر علی کو لندن میں 8جائیدادیں ثابت کرنے کا چیلنج دیتاہوں۔میڈیاسے بات چیت میں انہوں نے کہاکہ انہوں نے یہ جائیدادیں قانونی ذرائع سے بنائی ہیں ، ان کے اور ان کے والد کے پاس کوئی سرکاری عہدہ نہیں تھا۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ویب سائٹ سے بھی ظاہر ہوتا ہے کہ میں نے لندن کے سوانکی ایریا میں اپنے اثاثے ظاہر کیے ہیں جبکہ الیکشن کمیشن کو دیئے گئے ڈکلیئریشن فارم کے مطابق انہوں نے اپنی ملکیت میں5جائیدادوںکی قیمت برطانوی پائونڈز میں ظاہر کی ہے اور ان میں سی3جگہوں کی تصدیق ہوچکی ہے ۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کو فراہم کی گئی تفصیلات میں لندن جائیداوں کی قیمتیں ان فلیٹوں کی اصل قیمت سے بہت کم ہیں، فیصل واوڈا کی جانب سے جو قیمتیں ای سی پی کو بتائی ہیں وہ ان جائیدادوں کی برسوں پہلے خریدی گئی قیمت ہوسکتی ہیں۔

اس معاملے پر سابق وزیر مملکت عابد شیر علی نے دعویٰ کیاتھاکہ لندن میں فیصل واوڈا کی 8 جائیدادیں ہیں ، جس پر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ میری لندن میں 8جائیدادیں نہیں ہیں اور میں عابد شیر علی کو چیلنج کرتا ہوں کہ وہ اسے ثابت کریں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں