کراچی ،ْکرپشن ریفرنس، احتساب عدالت کابابر غوری سمیت 3ملزمان اشتہاری قراردینے کاحکم، سماعت 7جنوری تک ملتوی

پیر 17 دسمبر 2018 15:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 دسمبر2018ء) کراچی کی احتساب عدالت نے 2ارب روپے سے زائد کی کرپشن ریفرنس کی سماعت میں سابق وفاقی وزیر بابر غوری سمیت دیگر 3ملزمان کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت7جنوری تک ملتوی کر دی۔پیرکواحتساب عدالت میں سابق وفاقی وزیر بابر غوری، رکن سندھ اسمبلی جاوید حنیف اور دیگر کے خلاف 2ارب روپے سے زائد کی کرپشن ریفرنس کی سماعت میں جاوید حنیف ،رئوف اختر فاروقی سمیت دیگر ملزمان پیش ہوئے ۔

(جاری ہے)

دوران سماعت عدالت نے نیب کو سابق وفاقی وزیر بابر غوری کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا حکم دے دیا ہے، دوران سماعت نیب حکام نے عدالت کوبتایا کہ مفرور ملزمان کی جائیداد کی تفصیلات حاصل کی جارہی ہیں۔عدالت نے ریفرنس کی سماعت7جنوری تک ملتوی کر دی ، ریفرنس میں بابر غوری سمیت 8 ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے، دیگر ملزمان میں روف اختر فاروقی، جاوید حنیف اور محمود شریف شامل ہیں۔ملزمان پر 2012 میں کے پی ٹی میں 940 غیرقانونی بھرتیوں سمیت قومی خزانے کو 2 ارب سے زائد کا نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں