آصف زرداری نے اپنی حد میں رہ کر نہیں کھایا ،ْعلی زیدی

پتہ نہیں کس کس کے نام پر جعلی اکائونٹ کھولے گئے ،ْپہلے مال بنانے کی نیت تھی اب مال بچانے کی نیت ہے ،ْوفاقی وزیر

پیر 17 دسمبر 2018 16:20

آصف زرداری نے اپنی حد میں رہ کر نہیں کھایا ،ْعلی زیدی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 دسمبر2018ء) وفاقی وزیر پورٹ اینڈ شپنگ علی زیدی نے کہاہے کہ سابق صدر آصف زرداری نے اپنی حد میں رہ کر نہیں کھایا ،ْپتہ نہیں کس کس کے نام پر جعلی اکائونٹ کھولے گئے ،ْپہلے مال بنانے کی نیت تھی اب مال بچانے کی نیت ہے۔علی زیدی نے پی این ایس سی بلڈنگ میں لائبریری کاافتتاح کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے پاس 9جہاز رہ گئے ہیں، شپ بریکنگ بڑا بزنس تھا ،اب نہ ہونے کے برابر ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کے پی ٹی کی زمین پر اب تجاوزات نہیں بن رہیں، سمندر میں تیل کے رسائو پر خود سے تحقیقات کرائی ہیں ،ْ ایک جہاز تھا جو گڈانی شپ بریکنگ کیلئے آیا تھا ،ْ اس جہاز کے کپتان نے تیل سمندر میں پھنکا تھا۔انہوں نے بتایا کہ جہاز کے کپتان اور جہازکے خریدار کے خلاف کارروائی ہوگی ،ْتحقیقات مکمل ہونے کے بعد ذمے دار افراد کو نہیں چھوڑا جائیگا۔آصف زرداری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے علی زیدی نے کہا کہ آصف زرداری نے اپنی حد میں رہ کر نہیں کھایا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں