پیپلز پارٹی رہنماؤں کی الٹی گنتی شروع ہوچکی ہے ، سیکرٹری اطلاعات تحریک انصاف سندھ

پیر 17 دسمبر 2018 16:57

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 دسمبر2018ء) وزیر بلدیات سندھ کے بیان پر پی ٹی آئی کراچی کے سیکریٹری اطلاعات و ترجمان عادل انصاری نے ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی رہنماؤں کی الٹی گنتی شروع ہوچکی ہیجیل میں اگلی باری آصف علی زرداری کی ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا کو جاری بیان میں عادل انصاری کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی ٹیکس کا نام سنتے ہی بوکھلا کیوں جاتی ہے۔ پی پی رہنما پی ٹی آئی پر تنقید کرنے سے قبل اپنے گریبان میں جھانکیں۔ پانی کے معاملے پر پی پی کی کارکردگی شرمناک ہے۔سعید غنی کراچی میں ٹینکر مافیا کے سہولت کار بنے ہوئے ہیں۔ سعید غنی اپنے حلقے تک کو پانی بذریعہ ٹینکر فراہم کرتے ہیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں