آرٹس کونسل الیکشن ،ڈاکٹرعبدالقدیر خان نے عمیر علی انجم کی حمایت کا اعلان کردیا

اپنی شاعری سے ایک دنیا کو متاثر کرنے والے عمیر علی انجم کی کامیابی سے شہر کی ادبی و ثقافتی سرگرمیوں کو جلا بخشے گی،نامور ایٹمی سائنسدان

پیر 17 دسمبر 2018 17:07

آرٹس کونسل الیکشن ،ڈاکٹرعبدالقدیر خان نے عمیر علی انجم کی حمایت کا اعلان کردیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 دسمبر2018ء) نامور ایٹمی سائنسدان ڈاکٹرعبدالقدیر خان نے آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے الیکشن برائے سال 2019-2020کے لیے معروف شاعر اورصحافی عمیر علی انجم کی حمایت کا اعلان کیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق آرٹس کونسل کراچی کے انتخابات 23دسمبر 2018بروز اتوار ہوں گے ۔انتخابات کے لیے احمد شاہ اور فرینڈ ز آف آرٹس کونسل پینلز مدمقابل ہیں ۔

ملک کی نامور شخصیات آرٹس کونسل کے الیکشن میں گہری دلچسپی کا مظاہرہ کررہی ہیں ۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں نامور ایٹمی سائنسدان ڈاکٹرعبدالقدیر خان نے گورننگ باڈی کے لیے فرینڈز آف آرٹس کونسل پینل کے امیدوار عمیر علی انجم کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا ہے ۔انہوںنے اپنے پیغا م میں کہا ہے کہ عمیر علی انجم ایسے نوجوانوں کا شہر کی ثقافتی سرگرمیوں میں بھرپور طریقے سے حصہ لینا انتہائی خوش آئند ہے ۔اپنی شاعری سے ایک دنیا کو متاثر کرنے والے عمیر علی انجم کی کامیابی سے شہر کی ادبی و ثقافتی سرگرمیوں کو جلا بخشے گی ۔انہوں نے عمیر علی انجم کو اپنی حمایت کا یقین دلاتے ہوئے آرٹس کونسل کے ارکان سے اپیل کی کہ وہ عمیر علی انجم کو ووٹ دے کر انہیں کامیاب بنائیں ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں