کراچی ،عدالت عظمی کاکراچی کے پارکس سے رینجرز کی چوکیاں ہٹانے کا حکم

رینجرز پارکوں میں قائم چیک پوسٹس متبادل جگہ پر منتقل کرے، ضیاء الدین احمد روڈ پر بنائی گئی چیک پوسٹ بھی ہٹائی جائے، جسٹس گلزار احمد

منگل 18 دسمبر 2018 14:15

کراچی ،عدالت عظمی کاکراچی کے پارکس سے رینجرز کی چوکیاں ہٹانے کا حکم
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 دسمبر2018ء) سپریم کورٹ کراچی رجسٹری نے کراچی کیلئے بڑا حکم جاری کردیا، پارکس میں قائم رینجرز چیک پوسٹوں کو ہٹانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ پارکس پر تعمیرات نہیں ہوں گی۔سپریم کورٹ کراچی رجسٹری کے اجلاس میں عدالت عظمی نے بڑا حکم دیا، جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ رینجرز پارکوں میں قائم چیک پوسٹس متبادل جگہ پر منتقل کرے، ضیاء الدین احمد روڈ پر بنائی گئی چیک پوسٹ بھی ہٹائی جائے۔

(جاری ہے)

واٹر بورڈ کی کارکردگی پر بھی عدالت نے عدم اطمینان کا اظہار کیا، جسٹس گلزار احمدنے کہاکہ شہریوں کو لائنوں کے بجائے ٹینکرز سے پانی کیوں مل رہا ہے، بتایا جائے لوگوں کو بلا امتیاز پانی کی فراہمی کیلیے کیا اقدامات کئے گئے، شہر میں پانی اور گٹر لائنیں مکس ہو رہی ہیں، اقدامات کئے جائیں۔اجلاس میں کراچی سرکلر ریلوے کی بحالی آپریشن کا بھی جائزہ لیا گیا، ریلوے حکام نے بریفنگ دی کہ انتظامیہ کا تجاوزات کیخلاف آپریشن جاری ہے۔جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیئے کہ اگر کہیں کوئی مسئلہ ہے تو عدالت سے رہنمائی لی جائے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں