دونوں بڑے لیڈر بننا چاہتے ہیں اس لیے یوٹرن

عامر لیاقت نے آصف زرداری اور نواز شریف کے پرانے بیانات کا حوالہ دیتے ہوئے حالیہ قربتوں کو یوٹرن قرار دے دیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 18 دسمبر 2018 23:06

دونوں بڑے لیڈر بننا چاہتے ہیں اس لیے یوٹرن
کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-18 دسمبر 2018 ء) :عامر لیاقت نے آصف زرداری اور نواز شریف میں بڑھتی ہوئی قربتوں کو یوٹرن قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ دونوں بڑے لیڈر بننا چاہتے ہیں اس لئیے یوٹرن لے رہے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق آصف زرداری بھی مفاہمت چھوڑ کر مزاحمت اور ٹکراو کی سیاست کی راہ پر چل نکلے ہیں۔ دو روز قبل انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے اشتعال انگیز بیانات دئیے۔

تاہم گزشتہ روز آصف زرداری کے حوالے سے تازہ ترین خبر آئی تھی کہ سابق صدر نے نواز شریف کے ساتھ پس پردہ ہاتھ ملانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ا نہوں نے نواز شریف سے ملاقات کا عندیہ بھی دیا ہے۔صحافی کی جانب سے پوچھا گیا کہ کیا موجودہ حالات میں نواز شریف کے ساتھ بیٹھنا چاہیں گے تو آصف زرداری نے صحافی کو پوچھا کہ کیا کرنا چاہیے،جیسے آپ کہتے ہیں ویسے ہی کر لیتے ہیں۔

(جاری ہے)

آج اس پر نئی پیش رفت سامنے آئی جب آصف زرداری اور نواز شریف میں ٹیلی فونک رابطہ کیا گیا تاہم مریم اورنگزیب نے اس قسم کے کسی بھی رابطے کی تردید کردی۔ مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کے قائد اور پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین کے درمیان کوئی ٹیلی فونک رابطہ نہیں ہوا، ایسی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے میڈیا سے گزارش کی ہے کہ قیاس آرائیوں پر مبنی خبروں کو پھیلانے سے گریز کیا جائے۔

کسی بھی خبر کو نشر کرنے سے قبل اس کی تصدیق کر لینی چاہیئے۔تاہم کچھ سیاسی مخالفین آج مسلم لیگ ن اور آصف زرداری کے گزشتہ بیانات یاد دلانا شروع کر دیا ہے اور انکی حالیہ سرگرمیوں کو بھی یوٹرن سے تشبیہہ دے دی ہے
اس پر سب سے دلچسپ تبصرہ پاکستان تحریک انصاف کے رکن اسمبلی عامر لیاقت کی جانب سے کیا گیا ۔انہوں نے سوشل میڈیا پر مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کےرہنماوں کے بیانات کے حوالے دے کر کہا کہ یہ یوٹرن اس لئیے لینا چاہتے ہیں کیونکہ یہ بڑے لیڈر بننا چاہتے ہیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں