خواجہ اظہار الحسن نے اپنے حلقہ میں پانی اور نکاسی آب کی مسئلہ پر واٹر کمیشن میں درخواست دائر کردی

بدھ 19 دسمبر 2018 20:18

خواجہ اظہار الحسن نے اپنے حلقہ میں پانی اور نکاسی آب کی مسئلہ پر واٹر کمیشن میں درخواست دائر کردی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 دسمبر2018ء) ایم کیوایم کے رہنما اور رکن صوبائی اسمبلی خواجہ اظہار الحسن نے اپنے حلقہ میں پانی اور نکاسی آب کی مسئلہ پر واٹر کمیشن میں درخواست دائر کردی ۔بدھ کو ایم کیوایم رہنما خواجہ اظہار الحسن نے واٹر کمیشن میں درخواست دائر کی ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ ان کے حلقہ میں پانی کی فراہمی اور نکاسی آب کی فراہمی کی ابتر صورتحال ہے جس کا جائزہ لیا جائے درخواست دائر کرنے کے بعدخواجہ اظہار نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ تمام لوگوں نے پینے کے پانی کے لیے ایک ایک محکمے کو خطوط لکھیں ہیں ، سردیوں میں پانی کی قلت کا یہ حال ہے تو گرمیوں میں تو فسادات ہونگے ،میں رینجرز و پولیس سے یہی کہتا ہوں کہ اگر پانی کی وجہ سے حالات خراب ہوئے تو وزرا پر ایف آئی آر درج کی جائیں،پانی کے نام پر اربوں روپے اس ملک سے باہر بھیجے گئے ، آج بھی پانی کا کاروبار عروج پر ہے،میرے حلقے میں سیوریج کا نظام برباد ہے ، مساجد امام بارگاہیں کالج کے سامنے گندا پانی کھڑا ہے، بلاول صاحب نے الیکشن سے پہلے کہا تھا کہ انہوں نے وزرا کے لیے ڈنڈا اٹھا لیا ہے ،بلاول صاحب اپنے وزرا کو سمجھائیں ، کراچی کے لوگوں سے ڈھائی ارب روپے ٹیکس لیتے ہیں پھر بھی کراچی وال پی ایس 125 کے مسائل بھی لکھے ہیں ،پورے اس حلقے کے مسائل لکھح ہیں جسے نیو کراچی اور نارتھ کراچی کہا جاتا ہی:ابھی تو ہم نے 4000 دن کا رویا ہے اب سو دن کا رونا کیا روئے،ابھی تک ہمارے 9 نکاتوں میں ایک میں بھی پیش رفت نظر نہیں آرہی ،وزیر اعظم سے توقع ہے کہ وہ ایم کیو ایم کے وفد سے ملاقات کرینگے ،100 دن۔

(جاری ہے)

گزر گئے ہیں۔تاہم۔ہم اپنی بات دہراتیں رہینگے ،ہم مشروط حکومتی اتحادی ہیں،ہم نے غیر مشروط رہنے کی غلطی نہیں کی، ضلع وسطی میں ہمیں۔کافی محنت کی ضرورت ہے اور ہمیں کارکردگی بہتر بنانے کی ضرورت ہے،ضلع جنوبی اور ملیر دکھا دیں جہاں کچرا اٹھ گیا ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں