فاروق ستار اور دیگر کے خلاف لاوڈ اسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی کے مقدمات کی سماعت 7 جنوری تک ملتوی

بدھ 19 دسمبر 2018 20:20

فاروق ستار اور دیگر کے خلاف لاوڈ اسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی کے مقدمات کی سماعت 7 جنوری تک ملتوی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 دسمبر2018ء) کراچی کی مقامی عدالت نے ایم کیوایم کے رہنما فاروق ستار اور دیگر کے خلاف لاوڈ اسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی کے مقدمات کی سماعت 7 جنوری تک ملتوی کردی ہے ۔

(جاری ہے)

ایم کیو ایم رہنماؤں کیخلاف لائوڈ اسپیکر ایکٹ اور اشتعال انگیز تقریر کے دو مقدمات کی سماعت مقامی عدالت میں ہوئی جہاں ڈاکٹر فاروق ستار عدالت میں پیش ہوئے ان کی جانب سے درخواست دائر کی گئی کہ ہمیں سندھ ہائیکورٹ عدالتی کاروائی کے لیے پہچنا ہے اسلیے ہمیں اگلی تاریخ دے دی جائے ،جس پر عدالت نے سماعت 7 جنوری تک ملتوی کردی ،سولجر بازار میں قائم لائوڈ اسپیکر ایکٹ کے مقدمے میں فاروق ستار،مئیر کراچی و دیگر پر فرد جرم عائد کی جاچکی ہیں،ڈاکٹر فاروق ستار اور دیگر کیخلاف مقدمہ نیو ٹاون اور سولجر بازار تھانہ میں درج ہے،لاڈ اسپیکر ایکٹ اور اشتعال انگیز تقریر کے نیو ٹاون مین درج مقدمہ میں پولیس کی غفلت اور لاپرواہی کی وجہ سے مقدمہ کی فائل غائب عدالت نے ایس ایچ او پرویز پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مقدمہ کی پولیس فائل کہاں ہے ،پولیس فائل مل نہیں رہی ڈھونڈ رہے ہیں،اپ لوگ اتنے لاپرواہی برتتے ہیں فائل ہی گم کردی مقدمہ کی پولیس فائل پیش کی جائے بصورت دیگر کاروائی کی جائے گی،،سٹی کورٹ میں سماعت کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ایک عدالت میں ہمیں سات جنوری کی تاریخ ملی ہے ،دوسری عدالت میں ایس ایس پی کی رپورٹ آگئی ہے کہ ریکارڈ نہیں ملا،عدالت نے 249 اے کے تحت کیس پیش ہونے سے روک دیا ہے ،ملک میں بہت بے یقینی کی صورتحال ہے ،سرمایہ کاری روکی ہوئی ہے غربت میں اضافہ ہورہا ہے،مختلف اشیا کی قیمتیں آسمان سے باتین کررہی ہیں ،سرمایہ کاروں کے اعتماد کو بڑھایا جائے ،ںڈرانے دھمکانے کے بجائے حوصلہ افزائی کی جائے ،شاہ سے زیادہ شاہ کے وفادار مئیر کراچی نے جو توڑ پھوڑ کی ہے ملبہ ویسے ہے پڑا ہے ،اس پر دو بارہ اسٹالز لگ گئے ہیں، جو مارکیٹیں جائز خالی کرائی گئیں وہ تجاوزات بہیں تھیں،ہزاروں لوگ اس سے بے روزگار ہوئے،ان کو کیسے دوبارہ بسایا جائے گا ،کے ایم سی سندھ حکومت اور وفاق کے پاس کوئی پلان نہیں ہے،یہ انتہائی تشویشناک صورتحال ہے ،معشیت کو تباہ و برباد کردیا گیا ہے کراچی کو تباہی کے دہانے پر لاکھڑا کیا ہے ،عام شہریوں کا مسئلہ پانی کا اپنی جگہ ہے کے فور کب بنے گا خدا جانے، وزیر اعظم عمران خان ایک دورہ کرے گیے ہیں کسی منصوبے کا کسی ترقیاتی پیکج کا کوئی منصوبہ نہیں دیا ،صحت و صفائی نکاسی آب کوئی منصوبہ نہیں دیا ہے ،کراچی والے سوال کررہے ہیں نئے پاکستان میں کراچی کہاں پر ہے ،سرکلر ریلوے کی بحالی کا منصوبہ کہاں تک پہنچا کوئی بریفنگ نہیں ،تجاوزات کا خاتمہ کیا جارہا ہے بس ،لیاری ایکسپریس وے کے متاثرین کو متبادل جگہ دی گئی ہے،سرکاری کوارٹرز والوں کو چوبیس دسمبر کا وقت پورا ہورہا ہے ،انکے حوالے سے کوئی پالیسی نہیں دی گئی ابھی تک ،گورنر سندھ نے نمائندہ کمیٹی کو بلوایا تھا مگر ابھی تک کوئی حل نہیں نکالا کیا گیا،ایف سے ایریا پٹیل پاڑہ سمیت بڑی آبادیاں متاثر ہوں گی، کے ایم سی مئیر ہوش کے نا خون لیں سرمایہ کاری کو تیز کریں ،جو صورتحال ہے عمران خان نے بھی کہا کہ ملک قبل از وقت الیکشن کی طرف جا سکتا ہے،اس وقت حکومت میں جو لوگ ہیں انہیں اس بات کا اندازہ اور احساس نہیں کہ انکی ذمہ اداری کیا ہے ،مسلسل غیر ذمہ دارانہ بیانات دئیے جارہے ہیں ، سیاسی رہنما خود جوتشی ہوتے ہیں، ہم اپنے لوگوں کو بے سہارا نہیں چھوڑیں گے،سارے قبضوں کا ایک پرسنٹ انکروچمنٹ ہے،نانوے فی صد رشین اور امریکن کٹنگ ہینہر خیام کئی مرتبہ الاٹ ہوئی ،کلفٹن میں کئی جگہوں پر قبضہ ہے بڑے گدھوں سے بھی قبضہ ختم کرایا جائے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں