گورنر سندھ عمران اسماعیل نے این ای ڈی یونیورسٹی میں’’ CO2 اسمارٹ ایگزیکٹو کلب‘‘ کا افتتاح کردیا

منگل 15 جنوری 2019 23:43

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے این ای ڈی یونیورسٹی میں’’ CO2 اسمارٹ ایگزیکٹو کلب‘‘ کا افتتاح کردیا
کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جنوری2019ء) این ای ڈی یونیورسٹی انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجین میں ’’ CO2 اسمارٹ ایگزیکٹو کلب‘‘ کا افتتاح کرتے ہوئے گورنر سندھ عمران اسماعیل نے اسے آکسیجن دوستانہ ماحول حاصل کرنے کے لئے بہترین قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ آب و ہوا کی تبدیلی اور گلوبل وارمنگ سے متعلق متعدد مسائل ہیں تاہم اس کلب کا یہ ایک منفرد پہلو ہے کہ اس کو اصل وقت میں پودوں کے اثرات کو ظاہر کرنے کے لئے بہت اچھی طرح سے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

انہوں نے وزیر اعظم پاکستان کی کلین اور گرین پاکستان مہم کی اہمیتن پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس مہم سے ہمارے ملک میں متعدد محاذوں پر منفی ماحولیاتی تبدیلیوں کے اثرات کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی کا ماحولیات کے موضوع کا بہترین طریقہ سے احاطہ کرنا اہمیت کا حامل ہے اور اس ضمن میں حکومت کی کوششیں بھین اس سے بہت قریب ہیں۔

(جاری ہے)

عمران اسماعیل نے کہا کہ سماجی اور اقتصادی خدمات کے ادارے اور سول سوسائٹی کے ساتھ یونیورسٹی کے تحت مذکورہ کلب کا قیام قابل ستائش ہے۔ اس سے قبل گورنر سندھ کو بتایا گیا کہ جیو ٹیگنگ ٹیکنالوجی کو ’’کاربن ڈائی آکسائڈ اسمارٹ ایگزیکٹو کلب‘‘ کے تحت لگائے جانے والے پودوں پر یقینی بنانے کے اقدامات بھی ممکن بنائے جائیں گے۔ اسمارٹ ایگزیکٹو کلب جیو ٹیگنگ ٹیکنالوجی کے تحت ایک طریقہ تیار کرنے پر کام کر رہے ہیں جس سین شہر کے مختلف علاقوں میں آکسیجن اور کاربن ڈائی آکسائیڈ کا تناسب کا تخمینہ لگانا اور کاربن ڈائی آکسائیڈ کی بڑھتی ہوئی مقدار کے تناظر میں مزید پودوں کو لگایا جائے گا تاکہ آکسیجن دوستانہ ماحول کو یقینی بنایا جاسکے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں