پی آئی اے کے عملے نے ڈومیسٹک فلائٹ کو انٹرنیشنل اسٹینڈ میں پارک کرادیا

بدھ 16 جنوری 2019 15:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2019ء) پی ائی آے کے عملے نے غفلت اور لاپرواہی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پشاور سے آنے والی ڈومیسٹک فلائٹ کو انٹرنیشنل اسٹینڈ میں پارک کرادیا۔پرواز پی کی351پشاور سے کراچی پہنچی تھی، پی آئی اے کے جی او سی نے ڈومیسٹک کے بجائے انٹرنیشنل طیارے کو پارک کرادیا، طیارہ 15 منٹ تک اسٹینڈ پر کھڑا رہا۔

(جاری ہے)

اس دوران نہ مسافروں کو اتارنے کیلئے سیڑھی بھیجی گئی اور نہ بسوں کا کوئی انتظام کیا گیا، طیارے کے اے پی یو خراب ہونے کی وجہ سے طیارے میں حبس ہوگیا ۔

ا س موقع پرمسافروں کو سخت مشکلات کاسامنا کرنا پڑا، طیارے کے کپتان نے عملے کی غفلت اور طیارہ غلط پارک کرانے پر ڈی بریف سی ای او کو روانہ کردی۔واضح رہے کہ ایک ہفتے کے دوران اس طرح کا یہ تیسرا واقعہ پیش آیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں