کمشنرکراچی میراتھن میں رجسٹریشن کے طریقہ کارکے حوالے سی19 جنوری کو پریس کانفرنس کریں گے

بدھ 16 جنوری 2019 16:00

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2019ء) کمشنر کراچی افتخار علی شالوانی کمشنر کراچی سٹی میراتھن کے انتظامات، رجسٹریشن ، شرکت کے طریقہ کار اور قواعد کے حوالے سے 19جنوری کو پریس کانفرنس کریں گے۔ یہ بات بدھ کو کمشنرکراچی کی زیر صدارت کراچی سٹی میراتھن کے انتظامات کا جائزہ اجلاس کو بتائی گئی۔ اجلاس میں 3 فروری کو ہونے والی میراتھن کے روٹ کی منظوری دی گئی جو ڈی ایچ اے سپورٹس کلب (معین خان کرکٹ اکیڈمی ) سے شروع ہوکر اسی مقام پر اختتام پذیر ہوگی۔

میراتھن مجموعی طور پر 10کلو میٹر پر محیط ہوگی۔ اجلاس میں انتظامی کمیٹی نے میراتھن کے ابتدائی انتظامات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ کمشنر کراچی کو بتایا گیا کہ میراتھن میں شرکت کے لئے رجسٹریشن شروع کرنے کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

کمشنر کراچی افتخار علی شالوانی نے کہاکہ میراتھن کے حوالے سے تمام تر انتظامات جلد ازجلد مکمل کئے جائیں۔

اجلاس میں بتا یا گیا کہ کمشنر کراچی کی زیر صدارت معین خان اکیڈمی ڈی ایچ اے میں 20جنوری کو میراتھن جائزہ اجلاس منعقد ہوگا جس میں انتظامی کمیٹی کے اراکین شرکت کرینگے۔اس موقع پر میں ڈپٹی کمشنر سائوتھ سید صلاح الدین احمد ،کمشنر کراچی کے اسپورٹس کوارڈینٹر غلام محمد خان ،خالد جمیل شمسی ،سید گوہر رضا زیدی ،اسلم مٹھو ،نیشنل بنک کے انور فاروقی ،عظمت اللہ خان ،عیسی ٰ لیبارٹری کی ڈاکٹر نیئر جبیں ،انٹر نیشنل ہاکی کھلاڑی عارف صدیقی اور انتظامی کمیٹی کے دیگر اراکین بھی موجود تھے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں