تحریک انصاف کراچی کے صدر خرم شیر زمان اور نامزد امیدوار پی ایس 94 اشرف قریشی کی گھر گھر رابطہ مہم

بدھ 16 جنوری 2019 17:06

تحریک انصاف کراچی کے صدر خرم شیر زمان اور نامزد امیدوار پی ایس 94 اشرف قریشی کی گھر گھر رابطہ مہم
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2019ء) پاکستان تحریک انصاف کراچی ڈویژن کے صدر خرم شیر زمان اور حلقہ پی ایس 94سے تحریک انصاف کے نامزد امیدوار و جنرل سیکریٹری پی ٹی آئی کراچی اشرف قریشی نے انتخابی مہم کے سلسلے میں یوسی 21اوریوسی 15کے علاقوں میں علاقہ مکینوں سے ملاقاتیں کیں اور تحریک انصاف کا پیغام عوام تک پہنچایا۔

پی ٹی آئی رہنمائوں کا کہنا تھا کہ انتخابی مہم میں لوگوں کا ردِ عمل حوصلہ افزا ہے۔ حلقہ پی ایس 94 سے تحریک انصاف کی کامیابی کی توقع یقین میں بدلتی دکھائی دیتی ہے۔ عوام الناس تحریک انصاف کے حق میں گھروں سے نکلنے اور ووٹ دینے کے لیے آمادہ ہیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ انتخابات میں تحریک انصاف کامیابی حاصل کرے اور پی ایس 94کے علاقے میں عوام کے مسائل کے حل کے لیے کام شروع کیا جائے۔

(جاری ہے)

رہنمائوں نے عوام الناس کو آگاہ کیا کہ تحریک انصاف نے خیبر پختونخواہ میں عوام کو ہیلتھ کارڈ اور پناہ گاہ جیسی سہولیات دیں جس کے بعد خیبر پختونخواہ نے ایک بار پھر انتخابات میں تحریک انصاف کو کامیاب کیا۔ پی ٹی آئی نے کراچی میں بھی پناہ گاہ کے منصوبے پر کام شروع کردیا ہے۔ بہت جلد کراچی میں بھی ہیلتھ کارڈمتعارف کروایا جائے گا۔ اس پر علاقہ مکینوں نے جوش و خروش سے انتخابی مہم کو کامیاب بنانے کی یقین دہانی کروائی۔

یوسی 21میں منگل کی شب تحریک انصاف کے رہنمائوں نے علاقہ مکینوں سے ملاقاتیں اور گھر گھر رابطہ مہم چلائی۔ یوسی 15میں بدھ کو دن کے وقت بھی تحریک انصاف کی رابطہ مہم جاری رہی۔ تحریک انصاف کے رہنمائوں نے گھر گھر رابطہ مہم کے دوران علاقہ مکینوں سے ملاقاتیں کیں اور تحریک انصاف کا پیغام عوام تک پہنچایا۔ عوام الناس نے گرمجوشی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنمائوں کو اپنی بھرپور حمایت کا یقین دلایا۔تحریک انصاف کے رہنماروزانہ کی بنیاد پر حلقہ پی ایس 94کے عوا م سے ملاقاتیں جاری رکھیں گے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں