راؤ انوار کے کے گھر کو سب جیل قرار دینے کے خلاف دائر درخواست پر سیکریٹری داخلہ کو25جنوری تک جواب داخل کرانے کا حکم

بدھ 16 جنوری 2019 17:56

راؤ انوار کے کے گھر کو سب جیل قرار دینے کے خلاف دائر درخواست پر سیکریٹری داخلہ کو25جنوری تک جواب داخل کرانے کا حکم
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2019ء) سندھ ہائی کورٹ نے سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کے کے گھر کو سب جیل قرار دینے کے خلاف دائر درخواست پر سیکریٹری داخلہ کو25جنوری تک جواب داخل کرانے کا حکم دے دیا ہے ۔

(جاری ہے)

بدھ کو سندھ ہائی کورٹ میں راؤ انوار کے وکیل کا کہنا تھا کہ رائو انوار کی ضمانت ہو چکی ہے، جبکہ مدعی مقدمہ کے وکیل کا کہنا تھا کہ ہم نے رائو انوار کی ضمانت منسوخی کی درخواست دائر کر رکھی ہے،ابھی ضمانت پر فیصلہ نہیں ہوا، عدالت نے 25 جنوری کو سیکریٹری داخلہ کو جواب داخل کرانے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی درخواست گزار کا کہنا ہے کہ رائو انوار پر سنگین الزامات ہیں، سنگین الزامات والے ملزم کو کیسے گھر جیسی سہولیات فراہم کی سکتی ہیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں