علی رضا عابدی کے والد اخلاق حسین عابدی نے کار واپسی کے لئے درخواست دے دی

بدھ 16 جنوری 2019 18:01

علی رضا عابدی کے والد اخلاق حسین عابدی نے کار واپسی کے لئے درخواست دے دی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2019ء) انسدادہشتگردی عدالت میں علی رضا عابدی قتل کیس کا معاملہ،علی رضا عابدی کے والد اخلاق حسین عابدی نے کار واپسی کے لئے درخواست دے دی۔

(جاری ہے)

اے ٹی سی منتظم عدالت نے درخواست انسدادہشتگردی نمبر 2 کو بھجوا دی جس کے بعد اے ٹی سی نمبر 2 نے درخواست پر تفتیشی افسر کو نوٹس جاری کر دئے،علی رضا کی کار واپسی سے متعلق سماعت 19 جنوری کو ہوگی ،درخواست میں کہا گیا ہے کہ حادثے کے بعد علی رضا کے گاڑی پولیس کسٹڈی میں ہے،علی رضا کی گاڑی کو کھڑے کھڑے نقصان ہو رہا ہے،کار واپس کرائی جائے، 25 دسمبر نامعلوم ملزمان نے ڈیفنس میں علی رضا کو نشانہ بنایا تھا، فائرنگ کے نتیجے میں علی رضا جاں بحق ہو گئے تھے

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں