آئی جی سندھ کا ٹارگٹ کلر نعیم عرف باجوڑی محسود کی گرفتاری پر سی ٹی ڈی کے لئے انعام کا اعلان

بدھ 16 جنوری 2019 21:52

آئی جی سندھ کا ٹارگٹ کلر نعیم عرف باجوڑی محسود کی گرفتاری پر سی ٹی ڈی کے لئے انعام کا اعلان
کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2019ء) آئی جی سندھ ڈاکٹرسید کلیم امام نے گلشن اقبال سے کالعدم تحریک طالبان سے تعلق رکھنے والے ٹارگٹ کلر نعیم عرف باجوڑی محسود کی گرفتاری پر سی ٹی ڈی اور ان کی ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے شاباش اور دولاکھ روپے انعام کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو جاری کردہ سی ٹی ڈی رپورٹ کے مطابق مذکورہ ٹارگٹ کلر مبینہ ٹائون تھانہ کے ہیڈ کانسٹیبل ظاہر شاہ اور کانسٹیبل مقصود مسیح کی کلنگز میں ملوث تھا اور انسداد دہشت گردی کی عدالت سے متعدد مقدمات میں مفرور تھا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں