نیب سے 14 فروری تک کراچی،حیدرآباد، سکھر میں جاری انکوائریز کی تفصیلات طلب

نیب لوگوں کو تنگ کرنے کے علاوہ کیا کررہی ہے‘ نوٹس جاری کرکے آرام سے بیٹھ جاتے ہیں:جسٹس احمد علی شیخ کے ریمارکس

بدھ 16 جنوری 2019 23:13

نیب سے 14 فروری تک کراچی،حیدرآباد، سکھر میں جاری انکوائریز کی تفصیلات طلب
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جنوری2019ء) سندھ ہائیکورٹ نی14 فروری تک نیب سے کراچی،حیدرآباد، سکھر میں جاری نیب انکوائریز کی تفصیلات طلب کرلیں۔سندھ ہائیکورٹ میں سرکاری کھاتوں میں کرپشن انکوائری سے متعلق کیس میں سابق سیکریٹری علی احمد لند، سلیمان ملاح و دیگر کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔دوران سماعت چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس احمد علی شیخ نے نیب کے تفتیشی افسر اور پراسیکیوٹر کی سرزنش کرتے ہوئے ریمارکس دئے کہ نیب لوگوں کو تنگ کرنے کے سوا کیا کررہی ہے۔

نیب والے نوٹس جاری کرکے آرام سے بیٹھ جاتے ہیں۔ابھی ڈی جی نیب سندھ کو طلب کرتیہیں ،لوگوں کی پگڑیاں تو جلدی اچھالتے ہو2 سال سے انکوائریز مکمل نہیں کرتے،:کیس پڑھ کرنہیں آتے، کیس کی ڈائری بھی نہیں ہے۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس نے نیب پراسیکیوٹر سے استفسار کیا کہ بتائیں کتنی انکوائریز چل رہیں ہیں، نیب پراسیکیوٹر نیعدالت کو بتایا کہ متعدد انکوائریز چل رہیں ہیں،جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دئے کہ باتیں مت بنائیں اسٹیٹمنٹ دیں کہ کتنی انکوائریز چل رہیں ہیں،دو دو سال سے انکوائریز چل رہی ہیں:چیف جسٹس نے ریمارکس دئے کہ اب ایسا نہیں چلیگا تمام انکوائریزکی تفصیل دیں،اس موقع پر عدالت نے کراچی،حیدرآباد، سکھر میں جاری نیب انکوائریز کی تفصیلات طلب کرلیں جبکہ کیس کی مزید سماعت 14 فروری تک ملتوی کردی ہے۔

#

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں