پی آئی اے شعبہ انجینئرنگ کی ناقص پالیسی اور حکمت عملی ،

پی آئی اے کے بوئنگ777 سمیت8 طیارے گرائونڈ کردیئے گئے فضائی آپریشن متاثر ہونے سے مسافروں کو مشکلات کا سامنا، گرائونڈ طیارے لیز پر حاصل کئے گئے تھے، بھاری کرایوں کی ادائیگی کی جارہی ہے، ذرائع

جمعرات 17 جنوری 2019 15:23

پی آئی اے شعبہ انجینئرنگ کی ناقص پالیسی اور حکمت عملی ،
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2019ء) پی آئی اے انتظامیہ کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے 8 جہازوں کو گرائونڈ کردیا گیا، لیز پر حاصل کیے جانے والے طیاروں کی بھاری رقم ادا کی جارہی ہے جبکہ اندرون ملک پروازیں بھی منسوخ کردی گئیں۔تفصیلات کے مطابق پی آئی اے شعبہ انجینئرنگ کی ناقص پالیسی اور حکمت عملی کے باعث پی آئی اے کے بوئنگ777 سمیت8 طیارے گرائونڈ کردیئے گئے ہیں، فضائی آپریشن متاثر ہونے سے مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

پی آئی اے کے شعبہ انجینئرنگ کی ناقص پالیسی اور حکمت عملی کے باعث لیز پر حاصل طیارے استعمال نہیں کئے جاسکے، پی آئی اے کے بوئنگ777طیارے سمیت8طیارے گرائونڈ کر دیئے گئے۔فضائی آپریشن شدید متاثر ہوگیا، پی آئی اے کے فلیٹ میں ٹرپل سیون12طیارے، اے ائیر بس320گیارہ اور اے ٹی آر کے نو طیارے شامل ہیں۔

(جاری ہے)

پی آئی اے کی جانب سے ایک777 تین ای320اور اے ٹی آر کے چار طیارے گرائونڈ کئے گئے ہیں۔

ان میں سی777اور اے 320 کے گرائونڈ طیارے لیز پر حاصل کئے گئے ہیں، لیز کے طیاروں سے آمدنی صفر ہے جبکہ بھاری کرایوں کی ادائیگی کی جارہی ہے۔چار اے ٹی آر طیارے گرائونڈ ہونے سے اندرون ملک کے چھوٹے روٹس اور شمالی علاقہ جات کی پروازیں منسوخی کا شکار ہو رہی ہیں، اس حوالے سے ترجمان پی آئی اے نے بتایاکہ ٹرپل سیون، ایک ای320 دواور ایک اے ٹی آر کی درستگی دیر سے ہوگی اور باقی طیارے روٹین چیک پر ہیں۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں