کراچی: پولیس کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں، ٹارگٹ کلر سمیت 13 ملزمان گرفتار

جمعہ 18 جنوری 2019 16:00

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2019ء) شہرقائد کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے ٹارگٹ کلر سمیت 13 ملزمان کو گرفتار کرلیاہے۔تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی فورس(سی ٹی ڈی)نے کیپری سنیما کے قریب آپریشن کرتے ہوئے ایم کیو ایم لندن کا ٹارگٹ کلر غیاث احمد کو گرفتار کرلیا۔سی ٹی ڈی حکام کے مطابق ملزم غیاث عرف منا سے اسلحہ اور دستی بم برآمد ہوا، ملزم مخالف سیاسی جماعتوں کے کارکنان کے قتل میں ملوث ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم غیاث سنی تحریک کے کارکن احمد علی مگسی کے چچا، ایجوکیشن ڈائریکٹر کے قتل میں بھی ملوث ہے۔ گرفتار ملزم نے لسانی قتل و غارت میں بھی ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے۔دوسری جانب سکھن پولیس نے ریڑھی گوٹھ میں کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش گرفتار کرلیا، ملزم کے قبضے سے چرس برآمد ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی ملیر کے مطابق کہ قائدآباد پولیس کی کارروائیاں میں 10 ملزمان گرفتار ہوئے، ملزمان میں 8جواری اور 2 اسٹریٹ کرمنل شامل ہیں، اسٹریٹ کرمنل حسن اور حیات سے اسلحہ برآمد ہوا۔

ملزمان سے بغیر نمبر پلیٹ والی موٹرسائیکل بھی برآمد ہوئی، گرفتار جواریوں سے قمار بازی کا سامان اور رقم بھی برآمد کرلی گئی۔علاوہ ازیں ایس ایس پی سینٹرل عارف اسلم رائو کے مطابق پاپوش نگر تھانے کی مختلف علاقوں میں کارروئیوں میں تین ملزمان گرفتار ہوئے جن کے قبضے سے 4مسروقہ موٹرسائیکلیں اور اسلحہ برآمد ہوا، محمداعظم، فرحان نامی ملزمان سے منشیات برآمد ہوئی ہے۔ادھر لیاری نوا لین میں ایک ملزم کو گرفتار کیا گیا ہے، ملزم زخمی ہے جس کی شناخت شیراز کینام سے ہوئی ہے اور اس کا تعلق لیاری گینگ وار کے بابا لاڈلہ گروپ سے ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں