پی آئی اے کے گھوسٹ ملازمین کے گرد گھیرا تنگ، انتظامیہ نے نوٹس جاری کردیا

مہینے میں تین بار تاخیر پر ایک دن کی چھٹی تصور کی جائے گی،پی آئی اے انتظامیہ نے سرکلر جاری کردیا

جمعہ 18 جنوری 2019 16:00

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2019ء) پی آئی اے کے گھوسٹ ملازمین کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، تاخیر سے دفتر آنے اورجلدی جانے والوں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں پی آئی اے انتظامیہ نے بتایاکہ تاخیر سے آنے اور جلد ی جانے والے عادی ملازمین کی تنخواہوں میں کٹوتی کی جائے گی، پی آئی اے انتظامیہ نے سرکلر جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ مہینے میں تین بار تاخیر پر ایک دن کی چھٹی تصور کی جائے گی۔

رپورٹنگ افسر کے ذریعی3مرتبہ آفیشل معاملات پرتاخیر کو ایڈجسٹ کرایا جاسکے گا، پی آئی اے ملازمین مقررہ جگہ پر نصب مشین پر ہی حاضری کو یقینی بنا یا جائے، اس کے علاوہ ڈیوٹی سے مسلسل غیر حاضر رہنے والے ملازمین کو فارغ کر دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں