نئی گاڑی خریدنے والے ہو جائیں ہوشیار

نئی گاڑیوں کی رجسٹریشن کمپنیوں کی بجائے ڈیلرز سے کرائی جائے گی۔ حکومت سندھ نے آٹومیشن وہیکل رجسٹریشن نظام شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 18 جنوری 2019 16:07

نئی گاڑی خریدنے والے ہو جائیں ہوشیار
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 جنوری2019ء) اب کوئی غیر رجسٹرڈ گاڑی سڑک پر نہیں آ سکے گی۔ حکومت سندھ نے آٹومیشن وہیکل رجسٹریشن نظام شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ آٹومیشن وہیکل رجسٹریشن نظام کے تحت نئی گاڑیوں کی رجسٹریشن کمپنیوں کی بجائے ڈیلرز سے کرائی جائے گی۔نئے نظام کے بعد کوئی غیر رجسٹرڈ گاڑی روڈ پر نہیں آسکے گی۔

گاڑیوں کی سالانہ فیس کی وصولی بھی نئے نظام سے منسلک کی جائے گی۔جب کہ دوسری جانب محکمہ ایکسائزاینڈ ٹیکسیشن نے تمام پرانی و نئی گاڑیوں کا ریکارڈ مکمل کمپیوٹرائزڈ ، اپ ٹو ڈیٹ اور درست کرنے کے لئے خصوصی اقدامات کا آغاز کردیا ہے جس کے تحت ایسے تمام صارفین جن کے پاس کاریں ، موٹر سائیکل یا دیگر کسی قسم کی ٹرانسپورٹ موجود ہے کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی گاڑیوں کا ریکارڈ درست کرنے کے لئے 31 جنوری تک ان اقدامات سے استفادہ یقینی بنائیں تاکہ بعد ازاں کسی مشکل یا پریشانی کاسامنانہ کرنا پڑے۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹوریٹ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن فیصل آباد کے ذرائع نے بتایاکہ سیکرٹری ، ڈائریکٹر جنرل ایکسائز پنجاب کی ہدایت پر دو ماہ کے قلیل عرصہ میں شہریوں کی تمام پرانی و نئی گاڑیوں کا ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کرکے یہ سہولت فراہم کرنے کا عزم کیاگیا ہے جس کے تحت کوئی بھی شہری ٹال فری نمبر 08000-9966 پر رابطہ کرکے اپنے زیر استعمال گاڑی ، کار ، موٹر سائیکل کی ملکیت ، رجسٹریشن ، ادا شدہ ٹوکن ٹیکسوں کی تفصیلات سے مکمل آگاہی حاصل کرسکے گا۔ انہوںنے کہاکہ اگر کسی گاڑی کے مالک کو ریکارڈ میں کوئی درستگی درکار ہو تو وہ اس ضمن میں اپنے ضلع کے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفس سے رابطہ کرسکتاہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں