عوام میراتھن کو کامیاب بنانے کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں، اعجاز احمد قریشی

جمعہ 18 جنوری 2019 17:00

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2019ء) عوام کمشنرکراچی سٹی میراتھن کو کامیاب بنانے کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں ۔ یہ بات ہفتہ کو کراچی شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے فنانس سیکریٹری اعجاز احمد قریشی نے اپنے ایک بیان میں کہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا ہے کہ کمشنر کراچی سٹی میراتھن شہر کراچی کی تاریخ رقم کریگا عوام میراتھن میں شرکت کرکے اسے تاریخی کامیابی سے ہمکنار کرائیں اور اتحاد و یکجہتی کے ساتھ دنیا کو یہ پیغام دیں کہ پاکستان دنیا کا ایک پر امن ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ 3 فروری کو معین خان اکیڈمی سے شروع ہونے والے میراتھن کو کامیاب بنانے کے لئے زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد اس میں اپنی شرکت کو یقینی بنائیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں