فوجی عدالتوں میں توسیع کی حمایت نہیں کریں گے، فرحت اللہ بابر
لاپتا افراد سے متعلق تشویش ہے، پی ٹی آئی جنوبی پنجاب صوبہ بنانے کا وعدہ پورا کرے، پیپلزپارٹی عوامی مسائل کی بات کرے تو نیب اور جےآئی ٹی کی تلوارلٹکا دی جاتی ہے۔ پارٹی اجلاس کے بعد سینئر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس
ثنااللہ ناگرہ جمعہ 18 جنوری 2019 20:27
(جاری ہے)
قرار داد پہلے ہی سینیٹ میں منظور ہوچکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی عوامی مسائل کی بات کرتی ہے نیب یا جےآئی ٹی کی تلوارلٹکا دی جاتی ہے۔
فرحت اللہ بابر نے لاپتا افراد پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی فوجی عدالتوں کی حمایت نہیں کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ عدالتی فیصلوں کا احترام ہے۔ سندھ کے3 ہسپتالوں کا انتظام وفاقی حکومت کو دے دیا گیا۔ لیکن آئندہ امید کرتے ہیں کہ عدالتی فیصلے اس طرح ہوں کہ تمام اداروں کی عزت میں اضافہ ہو۔ کچھ لوگ عدالتوں کو استعمال کرنا چاہتے ہیں۔ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ جنوبی پنجاب کا آزاد، بااختیار اورتمام محکموں پرمشتمل صوبہ چاہتے ہیں۔ تمام اراکین نے مل کر73ء کے آئین کو بحال کیا۔ ہمارا مصمم ارادہ ہے کہ 18 ویں ترمیم کا دفاع کریں گے۔ 18ویں ترمیم کے تحت وفاقی حکومت کچھ ادارے واپس لے رہی ہے۔ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عدالتوں کا سامنا کیا اور باعزت بری ہوئے۔ مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ وفاقی حکومت میں ادارے بنانے کی قابلیت نہیں ہے۔ ہم ادارے بناتے رہیں گے۔ یہ چاہیں توان کو چھین لیں۔ وفاقی حکومت ادارے بنا نہیں سکتی بلکہ صرف خراب کرسکتی ہے۔ جس بیوروکریسی کی بات کی جاتی ہے وہ سندھ میں ہے۔ ایسی کیا بات ہے کہ ان کیسز کو اسلام آباد منتقل کیا جا رہا ہے۔ جن بینک اکاؤنٹس کی بات کی جاتی ہے وہ صوبہ سندھ میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے172 افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالے۔ عدلتی فیصلے پربہانے بازی کی گئی۔ ای سی ایل سے نام نکال کر انہوں نے پیپلزپارٹی پر کوئی احسان نہیں کیا۔ پیپلزپارٹی ہمیشہ کی طرح اس بار بھی سرخرو ہوگی۔ ہم گھبرائیں گے نہیں ہم اپنا دفاع بھرپورطریقے سے کریں گے۔ اس سے قبل سابق صدر آصف زرداری اورچیئرمین پی پی بلاول بھٹو کی زیرصدارت پارٹی قیادت کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی ، خورشید شاہ، نوید قمرسمیت سینئر رہنماؤں نے شرکت کی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں شرکاء کی اکثریت نے اینٹ کا جواب پتھر سے دینے کی اجازت مانگ لی۔شرکاء نے کہا کہ ملک اور جمہوریت بچانی ہے توہمیں سخت فیصلے کرنا ہوں گے۔ وفاقی وزراء کی بدزبانی پر خاموش نہیں رہ سکتے۔ پارٹی قیادت ہمیں صبر کی تلقین نہ کرے۔ سابق صدرآصف زرداری نے کہا کہ مانگے تانگے کی سرکار نہیں چل سکتی۔ گرتی ہوئی دیوار کوکوئی اوردھکا نہیں دے گا، یہ خود ہی گرا دیں گے۔ حکومتی ہتھکنڈوں کیخلاف عوامی اور پارلیمنٹ کا فورم استعمال کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کو نقصان پہنچانے والوں کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔ مزید برآں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بھی عوامی رابطہ مہم کیلئے پنجاب میں ڈیرے ڈالنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ بلاول بھٹو عوامی رابطہ مہم پنجاب سے شروع کریں گے۔ بلاول بھٹوجنوری کے آخری ہفتے میں پنجاب کیلئے روانہ ہوں گے۔ جبکہ جنوبی پنجاب میں بھی 3 روز قیام کریں گے۔ چیئرمین پی پی بلاول بھٹو نے پارٹی اجلاس میں کہا کہ پیپلزپارٹی کی قیادت کو کچھ ہوا توذمہ دار عمران خان ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ تبدیلی کی بات کرنے والوں کا وزیراعظم پارلیمنٹ میں ہی نہیں آتا۔ عمران خان کویہ بھی معلوم نہیں کہ وہ وزیراعظم ہیں۔عمران خان بنی گالہ تک محصور ہوکررہ گئے۔متعلقہ عنوان :
کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پ*وزیراعظم اور وفاقی وزراء سے گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کی ملاقات
iوزیراعظم محمد میاں شہباز شریف سے گورنرسندھ کی ملاقات
Uوزیر یونیورسٹیز اینڈ بورڈز محمد علی ملکانی اور وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ کی زیر صدرات صوبے میں ..
×جسٹس ریٹائرڈ ارشد نور خان کا ٹیم کے ہمراہ کورنگی ڈیڑھ نمبر کراچی میں موجود 25 بیڈ پر مشتمل سندھ گورنمنٹ ..
سندھ ہیومن رائٹس کمیشن کے جوڈیشل ممبر جسٹس ریٹائرڈ ارشد نور خان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ سندھ گورنمنٹ اسپتال ..
شہر کی خوبصورتی پرکوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا،مختلف شاہراہوں اور سڑکوں کے اطراف سے بلاتفریق جھنڈے ..
عوام مہنگائی وبیروزگاری کی چکی کے ساتھ ٹیکسز کی چکی میں بھی پس رہے ہیں،محمد شاداب رضا نقشبندی
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ..
جوڈیشل ممبر سندھ ہیومن رائٹس کمیشن کاسندھ گورنمنٹ ہسپتال کا دورہ، مختلف شعبوں کا معائنہ
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے
انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا ..
ٹیکس اصلاحات میں وزیراعظم کی ذاتی دلچسپی لائق تحسین ہے
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے
-
انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری