سنیٹر میرحاصل بزنجو کی سینے میں تکلیف کے باعث کراچی کے نجی ہسپتال آمد، پھیپھڑوں کے کینسرکی تشخیص

ہفتہ 19 جنوری 2019 15:36

سنیٹر میرحاصل بزنجو کی سینے میں تکلیف کے باعث کراچی کے نجی ہسپتال آمد، پھیپھڑوں کے کینسرکی تشخیص
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2019ء) نیشنل پارٹی کے سابق صدرسنیٹر میرحاصل بزنجو کو سینے میں تکلیف کے باعث کراچی کے نجی اسپتال لے جایا گیا جہاں انھیں پھیپھڑوں کے کینسرکی تشخیص ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

نیشنل پارٹی کے ترجمان جان محمدبلیدی نے اس بات کی تصدیق کی کہ نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما کینسر کے موزی مرض کا شکار ہو گئے ہیں۔انہوں نے بتایاکہ میرحاصل بزنجو کے مزید ٹیسٹ کئے جارہے ہیں جس کے بعد ہی کینسر کے اسٹیج کا تعین ہوگا۔نیشنل پارٹی کے ترجمان نے بتایاکہ فی الحال میرحاصل بزنجو تکلیف میں ہیں اور انھیں کراچی کے نجی اسپتال میں ایڈمٹ کیا گیا ہے جہاں ان کی کیمو تھراپی کی جارہی ہے۔انھوں نے قوم سے میرحاصل بزنجو کی جلد صحت یابی کی اپیل بھی کی ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں