باکمال لوگ لاجواب سروس : پی آئی اے کا عملہ مسافر کا سامان لے کر جدہ پہنچ گیا

ہفتہ 19 جنوری 2019 15:36

باکمال لوگ لاجواب سروس : پی آئی اے کا عملہ مسافر کا سامان لے کر جدہ پہنچ گیا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2019ء) پی آئی اے کے باکمال لوگوں کی لاجواب سروس کا ایک اور مظاہرہ سامنے آیا ہے، عملے کی غفلت کے باعث لاہور سے کراچی آنے والے مسافر کا سامان جدہ پہنچ گیا۔تفصیلات کے مطابق پی آئی اے انتظامیہ کی لاپرواہی کے سبب پرواز پی کی303پر مسافر اپنے قیمتی سامان سے محروم ہوگیا، پی آئی اے کی پرواز303لاہور سے کراچی آرہی تھی، مسافر سیٹ کے سامنے والے پاکٹ میں سامان رکھ کر بھول گیا تھا۔

اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ طیارہ لاہور سے آنے کے بعد بغیر سیکیورٹی چیک کے طیارہ جدہ روانہ کردیا گیا، ایئر لائن قواعد کے مطابق بیرون ملک جانے والی کسی بھی پرواز سے قبل سیکیورٹی عملہ جہاز کو چیک کرتا ہے۔طیارے کی مکمل جانچ کے بعد پی آئی اے انجینئرنگ ایئرکرافٹ کلیننگ کا عملہ طیارے کی صفائی کرتا ہے،سیکیورٹی عملہ کی جانب سے طیارے کو کلیئرقرار دینے کے بعد مسافروں کو بٹھانے کی اجازت دی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق لاہور سے کراچی پہنچنے والی پرواز عجلت میں جدہ روانہ کردی گئی، مسافر کی جانب سے شکایت درج کرانے پرعملے نے مقف اختیار کیا کہ طیارہ تو جدہ روانہ ہوگیا ہے، طیارہ واپس آنے کے بعد آپ کا سامان چیک کیا جائے گا۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی عملے کی جانب سے سامان بھول جانے کے واقعات رونما ہوتے رہے ہیں، پی آئی اے عملے کی غفلت اور لاپرواہی کی وجہ سے مسافر اپنے سامان سے محروم ہورہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں