پہلی بار بیک وقت دو ایل این جی جہازوں کو لنگر انداز کرانے میں کامیاب ہوگئے ہیں،وفاقی وزیر علی زیدی

ہفتہ 19 جنوری 2019 20:18

پہلی بار بیک وقت دو ایل این جی جہازوں کو لنگر انداز کرانے میں کامیاب ہوگئے ہیں،وفاقی وزیر علی زیدی
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جنوری2019ء) وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا ہے کہ تاریخ میں پہلی بار بیک وقت دو ایل این جی جہازوں کو لنگر انداز کرانے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

سماجی رابطے کی ویب سائیٹ پر جاری اپنے بیان میں وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی نے کہا کہ چند ہفتوں میں پورٹ قاسم اتھارٹی کی جانب سے رات کے وقت بھی بندرگاہ میں جہازوں کی آمد و رفت کا سلسلہ شروع کردیا جائے گا جس کے بعد بندرگاہ پر رش اور کام میں تاخیر کا مسئلہ حل ہوجائے گا۔دوسری جانب سوئی ناردرن گیس کمپنی کے ترجمان کے مطابق ایل این جی ترجیح بنیادوں پر گھریلو صارفین کو فراہم کی جارہی ہے،250 ایم ایم سی ایف ڈی ایل این جی کی سپلائی شروع کردی گئی ہے، ایک دو روز تک صورتحال مزید بہتر ہو جائے گی۔ #

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں