ملک میں گیس بحران کا خدشہ ٹل گیا ، ایل این جی کے دو جہاز کراچی بندرگاہ میں لنگر انداز

250 ایم ایم سی ایف ڈی ایل این جی کی سپلائی شروع کردی گئی ہے، ترجیح بنیادوں پر گھریلو صارفین کو فراہم کی جارہی ہے، ایک دو روز تک صورتحال مزید بہتر ہو جائے گی، ترجمان سوئی ناردرن گیس کمپنی

ہفتہ 19 جنوری 2019 20:27

ملک میں گیس بحران کا خدشہ ٹل گیا ، ایل این جی کے دو جہاز کراچی بندرگاہ میں لنگر انداز
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جنوری2019ء) مائع قدرتی گیس (ایل این جی)سے لدے دو جہاز کراچی کی بندرگاہ پر لنگر انداز ہوگئے جس کے نتیجے میں ملک میں گیس بحران کا خدشہ ٹل گیا ہے۔

(جاری ہے)

سوئی ناردن گیس کمپنی (ایس این جی پی ایل)کے ترجمان کے مطابق ایل این جی کے جہاز کراچی پورٹ پر لنگر انداز ہوگئے ہیں اور 250 ایم ایم سی ایف ڈی ایل این جی کی سپلائی شروع کردی گئی ہے، ایل این جی ترجیح بنیادوں پر گھریلو صارفین کو فراہم کی جارہی ہے، ایک دو روز تک صورتحال مزید بہتر ہو جائے گی۔

ادھر وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ تاریخ میں پہلی بار ہم بیک وقت دو ایل این جی جہازوں کو لنگر انداز کرانے میں کامیاب ہوگئے۔ چند ہفتوں میں پورٹ قاسم اتھارٹی کی جانب سے رات کے وقت بھی بندرگاہ میں جہازوں کی آمد و رفت کا سلسلہ شروع کردیا جائے گا جس کے بعد بندرگاہ پر رش اور کام میں تاخیر کا مسئلہ حل ہوجائے گا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں